Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے چارکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کاواقعہ انتہائی دردناک ، بھیانک اوروحشیانہ کارروائی ہے، الطاف حسین


ایم کیوایم کے چارکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کاواقعہ انتہائی دردناک ، بھیانک اوروحشیانہ کارروائی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 5/1/2014 1
ایم کیوایم کے چارکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کاواقعہ انتہائی دردناک ، بھیانک اوروحشیانہ کارروائی ہے، الطاف حسین
پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاریوں او ر مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کے انتہائی خطرناک اورسنگین معاملے پرپہلے بھی آوازاٹھاچکے ہیں
ہماری تمام تر اپیلوں اوراحتجاج کے باوجود نہ توحکومت اورارباب اختیار کی جانب سے اس کاکوئی نوٹس لیا گیااورنہ ہی عدلیہ کی جانب سے کوئی سوموٹونوٹس لیاگیا
صدرممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف ،وزیرداخلہ چوہدری نثار اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کاظالمانہ سلسلہ بندکرائیں
ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اوران پر قتل کے مقدمات قائم کئے جائیں
پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں کے لوگ ایم کیوایم کے کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کرکے قہر الٰہی کودعوت نہ دیں
اس سانحہ پرساتھیوں اورعوام کے جذبات کابخوبی احساس ہے لیکن میں اپیل کروں گاکہ وہ خدار ا صبرسے کام لیں
کارکنان وعوام اپنے جذبات قابومیں رکھیں اور اس سانحہ پرپرامن یوم سوگ منائیں۔ الطا ف حسین 
اپنے کارکنوں کے وحشیانہ ماورائے عدالت قتل پرمیرادل خون کے آنسورورہاہے،شہداء کے لواحقین سے اظہارتعزیت

لندن۔۔۔یکم مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حراست کے دوران ایم کیوایم معمارسیکٹراورگلشن اقبال سیکٹرکے چار کارکنوں محمد صمید، علی حیدر، فیضان اورسلمان قریشی کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعہ کوانتہائی دردناک ، بھیانک اوروحشیانہ کارروائی قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم پہلے بھی کراچی میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں او رانہیں دوران حراست انسانیت سوز تشددکانشانہ بناکر قتل کرنے اوران کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کے انتہائی خطرناک اورسنگین معاملے پر آوازاٹھاچکے ہیں اورحکمرانوں کی توجہ اس جانب مبذول کراچکے ہیں لیکن تمام تر اپیلوں اوراحتجاج کے باوجود نہ توحکومت اورارباب اختیار کی جانب سے اس کاکوئی نوٹس لیا گیااورنہ ہی عدلیہ کی جانب سے اس پر کوئی سوموٹونوٹس لیاگیا، جس کانتیجہ یہ ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کوگرفتارکرکے انہیں ماورائے عدالت قتل کرنے اورانکی لاشیں پھینکنے کامذموم سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روزبھی ایم کیوایم کے چارکارکنوں محمدصمید، علی حیدر، فیضان اورسلمان قریشی کی تشددزدہ لاشیں میمن گوٹھ ملیرمیں پائی گئی ہیں جنہیں چندروزقبل گرفتارکیاگیاتھا۔جناب الطا ف حسین نے چارکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے اس واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ سراسرظلم اوربربریت ہے اوردردمنددل رکھنے والاکوئی بھی فرداس ظلم وبربریت پر خاموش نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہاکہ اس کھلی بربریت اورظلم پرمجھے جودکھ اورصدمہ ہواہے اسے لفظوں میں بیان کرنامیرے بس سے باہر ہے ، میرادل خون کے آنسورورہاہے اورمیں دعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے بیگناہ ساتھیوں کے بے رحم اورسفاک قاتلوں پر اپناعذاب نازل کرے، اس سانحہ پر ساتھیوں اورعوام کے جوجذبات ہیں مجھے ان کابخوبی احساس ہے لیکن میں ان سے اپیل کروں گاکہ وہ خدار ا صبرسے کام لیں ، اپنے جذبات قابومیں رکھیں اور اس سانحہ پرپرامن یوم سوگ منائیں۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں کے جولوگ ایم کیوایم کے کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کررہے ہیں وہ اپنے ہی شہریوں کا ماورائے عدالت قتل کرکے اللہ تعالیٰ کے قہر کودعوت نہ دیں۔جناب الطاف حسین نے صدرممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف ،وزیرداخلہ چوہدری نثار اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے پرذورمطالبہ کیا کہ کراچی میں آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل،گرفتارشدگان کو عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے ، انہیں لاپتہ کرنے اورحراست کے دوران قتل کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کے مذموم سلسلے کافی الفورنوٹس لیں،ظلم وبربریت کا یہ سلسلہ بندکرائیں اورجوعناصر بھی ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے اوران پر قتل کے مقدمات قائم کئے جائیں۔ جناب الطاف حسین نے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں محمد صمیدشہید، علی حیدرشہید، فیضان شہید اورسلمان قریشی شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان اورعوام آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں، آپ اللہ تعالیٰ کے انصاف پر یقین رکھیں اوراس بات پر یقین رکھیں کہ ماورائے عدالت قتل میں ملوث سفاک عناصرپراللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ چاروں شہیدکارکنوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے ۔ 

1/2/2025 7:19:30 AM