Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں ایم کیوایم پر لگائے گئے الزامات سراسر بے بنیاد ، جھوٹے ، من گھڑت اور انتہائی غلط ہیں،متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 4/30/2014
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ جھوٹ کاپلندہ اورسراسرجانبدارانہ ہے
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا تذکرہ تک نہیں کیا،
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کی رپورٹس کو سرے سے ہی غائب کردیا گیا ، حق پرست سینیٹر و اراکین و قومی وصوبائی اسمبلی
اللہ تعالیٰ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے لوگوں کو مظلوم کو مظلوم اور ظالم کو ظالم بنا کر پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے
لندن۔۔۔30، اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان سینیٹ قومی وصوبائی اسمبلی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ کی شدید مذمت کی ہے جس کے ایک حصہ میں ایم کیوایم پربے بنیاد ، جھوٹے ، من گھڑت اور انتہائی غلط الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بے بنیاد اور جھوٹی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کے ذریعے کروڑوں افراد کی نمائندہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ کوبدنام کرنے کی کوشش کی گئی اوراس رپورٹ سے ایم کیوایم کے حامی کروڑوں افرادکی دل آزاری ہوئی ہے۔حق پرست ارکان پارلیمنٹ نے کہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اس سے قبل بھی نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر ایم کیوایم کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈوں پر مبنی رپورٹس شائع کرچکا ہے،ایم کیوایم نے بارہا اپنے وضاحتی بیانات جاری کئے لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نہ تو ایم کیوایم کے وضاحتی بیانات کو شائع کیا اور نہ ہی کبھی ایم کیوایم کے ہمدرد عوام کے قتل عام اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پر کوئی رپورٹ جاری کی خواہ وہ 31اکتوبر 1986ء کوکراچی میں سہراب گوٹھ پرایم کیوایم کے کارکنوں کاقتل عام ہو،خواہ وہ 14دسمبر 1986ء کوپیش آنے والاسانحہ ہو جس میں کراچی کیعلی گڑھ و قصبہ کالونی پر درندہ صفت مسلح افرادنے حملہ کرکے چھہ گھنٹوں تک قتل عام کیااور تین سو سے زائد ماں ، بہن بیٹی بچوں کوگاجر مولی کی طرح کاٹ دیاگیا ، خواتین نوجوان بچیوں حتیٰ کہ نابالغ بچیوں کو قتل کرنے سے پہلے انکی عصمت دری کی گئی ، ان ہلاکتوں پربھی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کوئی رپورٹ جاری نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ30، ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں اردوبولنے والوں کاقتل عام ہوااورشہریوں پر آدھے گھنٹے تک وحشیانہ فائرنگ کرکے سینکڑوں معصوم شہریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا گیالیکن ایمنسٹی نے اس پر رپورٹ جاری نہیں کی ،اسی طرح پکا قلعہ حیدرآباد میں کئے جانے والے آپریشن جس میں اس وقت کی حکومت نے ڈاکوؤں تک کو استعمال کیا اور حیدرآباد پکا قلعہ میں قتل عام کرایا اس کی بھی کبھی مذمت نہیں کی۔ 19جون 1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا گیا جس کی آڑ میں ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان شہید کئے گئے لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس بد ترین آپریشن اور اس دوران ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا تذکرہ اورمذمت تک نہیں کی ، ایم کیوایم کے سینکڑوں لاپتہ کارکنان جنہیں گھروں سے گرفتار کیا گیاان کی بازیابی کیلئے ہم نے نام پتے کے ساتھ فہرستیں شائع کیں لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان لاپتا کارکنوں کے معاملے کوسرے سے غائب کردیا ۔اسی طرح ایم کیوایم کی ہمدرد آبادیوں پر مسلح چڑھائیاں کی گئیں ، اردوبولنے والے لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرکرکے کہ یہ کونسی زبان بولنے والے ہیں، انہیں بسوں سے اتار اتار کر اور شناخت کرکرکے اغوا کیا گیااورانسانیت سوزتشددکانشانہ بناکرانہیں ذبح کیاگیا ، بعض مقتولین کے سروں سے فٹ بال کھیلی گئی لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کبھی ان وحشیانہ اور بدترین واقعات کی مذمت بھی نہیں کی گئی ۔ حق پرست سینیٹرز ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ اورسراسرجانبدارانہ قرار دیا اور واضح الفاظ میں کہا کہ اس غلط اوربے بنیاد رپورٹ میں ایم کیوایم پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا ہی کرسکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے لوگوں کو مظلوم کو مظلوم اور ظالم کو ظالم بنا کر پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
1/20/2025 2:24:13 PM
کراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتا
...
15 Jan 2025
شہید وفاپروفیسر حسن ظفرعارف کی ساتویں برسی پاکستان سمیت مختلف ممالک
...
14 Jan 2025
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر صاحب کے نام
...
14 Jan 2025
تعصب کیا ہوتاہے؟ کیااپنی قوم سے محبت کرنا اوراپنی قومیتی شناخت اورثقا
...
11 Jan 2025
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر صاحب! سربراہانِ مسلح افواج ! کور
...
09 Jan 2025
کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں اورچھاپے قابل مذمت ہیں ۔
...
09 Jan 2025
تین معطل کارکنان کی رکنیت بحیثیت کارکن بحال کردی ۔
...
07 Jan 2025
مفتیانِ کرام، علمائیکرام اور اسلامی نظریاتی کونسل کے علما متفقہ فتوی
...
07 Jan 2025
کسی صحافی یااینکر نےمہاجروں پر ڈھائے گئے مظالم کا زکر نہیں کیا.الطاف ح
...
06 Jan 2025
میں حق اورسچ کی آواز بلند کرتا رہوں گا اور عوام کواصل حقائق سے آگاہ کر
...
05 Jan 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us