کراچی کے علاقے ایڈمن سوسائٹی میں زیرتعمیر عمارت گرنے کے سانحہ کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے۔الطاف حسین
میں کراچی کے علاقے ایڈمن سوسائٹی میں چھ منزلہ زیرتعمیر عمارت کے زمیں بوس ہونے کے سانحے میں متعدد افراد کے جاں بحق اورزخمی ہونے کے سانحے پر دلی افسوس کااظہارکرتاہوں۔میں سوال کرتاہوں کہ کراچی کے جس علاقے میں قانونی طورپرصرف گراؤنڈ پلس ون کی تعمیر کی جاسکتی ہے وہاں چھ منزلہ عمارت کیسے تعمیر کی گئی؟ علاقہ مکینوں کی شکایت کے باوجود حکومت اورسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ یہ واقعہ صاف ظاہر کرتاہے کہ یہ حکومت سندھ اورسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور بلڈرمافیاکی ملی بھگت کانتیجہ ہے، حکومت سندھ ہی اس سانحے کی ذمہ دار ہے۔ ایڈمن سوسائٹی میں صرف یہ ایک واحد غیرقانونی عمار ت نہیں بلکہ ایسے کئی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ حکومت سندھ کی سرپرستی سے پورے شہر میں غیرقانونی تعمیرات کابازارگرم ہے جس نے شہر کوتباہ کرکے رکھ دیاہے۔ میں مطالبہ کرتاہوں کہ حکومت سندھ کراچی پر رحم کرے اور اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے کراچی کوتباہ کرنے کاسلسلہ بندکرے۔
میں اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتاہوں اورزخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعاکرتاہوں۔
الطاف حسین
25 نومبر 2026ء