Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈی چوک جناح ایونیوپرلاپتہ افرادکی بازیابی کے لئے معروف سماجی رہنماء آمنہ مسعودجنجوعہ کی سربراہی میں لاپتہ افرادکے اہلخانہ خواتین اور بچوں سمیت میڈیاکے نمائندوں پرپولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اورانہیں تشددکانشانہ بناکرزخمی کرنے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


ڈی چوک جناح ایونیوپرلاپتہ افرادکی بازیابی کے لئے معروف سماجی رہنماء آمنہ مسعودجنجوعہ کی سربراہی میں لاپتہ افرادکے اہلخانہ خواتین اور بچوں سمیت میڈیاکے نمائندوں پرپولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اورانہیں تشددکانشانہ بناکرزخمی کرنے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 4/28/2014
ڈی چوک جناح ایونیو پرلاپتہ افرادکی بازیابی کے لئے معروف سماجی رہنماء آمنہ مسعودجنجوعہ کی سربراہی میں لاپتہ افرادکےاہلخانہ خواتین اور بچوں سمیت میڈیاکے نمائندوں پرپولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اورانہیں تشددکانشانہ بناکرزخمی کرنے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
مظاہرین پرریاستی ظلم وستم کرنے والے قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی
صدر پاکستان ،وزیر اعظم اوروفاقی وزیر داخلہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ پر پولیس کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا فی الفور نوٹس لیں
کراچی ۔۔۔ 28اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اسلام آبادپولیس کی جانب سے ڈی چوک جناح ایونیوپرلاپتہ افرادکی بازیابی کے لئے معروف سماجی رہنماء آمنہ مسعودجنجوعہ کی سربراہی میں لاپتہ افرادکے اہلخانہ خواتین اوربچوں سمیت مظاہرے کی کوریج کرنے والے میڈیاکے نمائندوں پرلاٹھی چارج اورانہیں تشددکانشانہ بناکرزخمی کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس اقدام کوآئین وقانون کے منافی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ڈی چوک اسلام آبادپر مظاہرین پرآنسوگیس،لاٹھی چارج اورانہیں تشددکانشانہ بناکر زخمی کرنے والے پولیس اہلکاروں اوران کے سرپرستوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے ریاستی ظلم وستم کاشکار مظاہرین خصوصاًسماجی رہنماء آمنہ مسعودجنجوعہ سمیت پولیس تشددسے زخمی ہونیوالی خواتین اوربچوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک کاآئین وقانون ہرپاکستانی شہری کومطالبات کے لئے احتجاج کاحق دیتاہے اورجوعناصرمظاہرین پرتشدداور انہیں ہراساں کررہے ہیں وہ قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب تو حکومت متاثرین کے اہل خانہ کو بازیاب کرانے میں غیر سنجیدہ نظر آرہی ہے جبکہ دوسری طرف عوام کی جانب سے اپنا جمہوری حق استعمال کرنے والے مظاہرین پر پولیس کا بہیمانہ تشدد انتہائی افسوس ناک امر ہے۔رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستان ممنون حسین ،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اوروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ پر پولیس کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث اہلکاروں اورانہیں حکم نامہ جاری کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کار روائی عمل میں لائیں ۔

9/29/2024 2:14:17 AM