ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی نے فرنٹیئر کالونی میں دستی بم پھٹنے سے متاثر ہونے والے مدرسہ کا دورہ کیا اور اسپتال جاکر زخمی بچوں کی عیادت کی
اسلم آفریدی نے قاری عثمان ، مولانا عمر صادق سے ملاقات کی ، دستی بم پھٹنے کے المناک واقعہ پر دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکیا اور اسپتال کے عملے کو زخمی بچوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑنے کی ہدایت کی
کراچی ۔۔۔28، اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی نے فرنٹیئر کالونی میں واقع طاہری مسجد کا دورہ کرکے قاری عثمان اور مولانا عمر صادق سے ملاقات کی اور دستی بم پھٹنے سے متاثرہونے والے مدرسے کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے معاون اظہار احمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اسلم آفریدی نے مدرسے میں دستی بم پھٹنے کے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اور اس المناک واقعہ میں مدرسے کے تین طالبعلموں کی شہادت اور متعدد طالب علموں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔انہوں نے قاری عثمان اور مولانا عمر صادق کو دستی بم پھٹنے کے افسوسناک واقعہ پر قائد تحریک جناب لطاف حسین کی جانب سے تعزیت وہمدردی کاپیغام بھی دیا ۔
دریں اثناء اسلم آفریدی نے عباسی شہید اسپتال کر جاکر دستی بم پھٹنے سے زخمی ہونے والے مدرسے کے طالبعلموں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور اسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ زخمی بچوں کے علاج و معالجہ میں کسی قسم کی کسر باقی نہ چھوڑیں ۔ اس موقع پر انہوں نے زخمی بچوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
.JPG)
.JPG)
.JPG)
.JPG)
.JPG)