ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی مانسہرہ کالونی کے جوائنٹ یونٹ انچارج وقار خان اور ایلڈرزونگ لانڈھی سیکٹر یونٹ 93- اے کے کارکن عبدالرحیم قریشی کے انتقال پر جناب الطا ف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔25اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ایلڈرزونگ لانڈھی سیکٹر یونٹ 93-Aکے کارکن عبدالرحیم قریشی اورایم کیو ایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی مانسہرہ کالونی لانڈھی جوائنٹ انچارج وقار خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سواگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کرے ۔(آمین )