Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نمازیو ں کو خاک وخون میں نہلانے والے دین اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ، الطاف حسین


نمازیو ں کو خاک وخون میں نہلانے والے دین اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ، الطاف حسین
 Posted on: 4/25/2014
نمازیو ں کو خاک وخون میں نہلانے والے دین اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ، الطاف حسین
دہشت گردعناصر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہیں
سفاک دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کے بجائے مذاکرات کرنا، پاکستا ن اور اس کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے
دھماکے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے،وزیراعظم ،وفاقی وزیرداخلہ، گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
دہلی کالونی میں واقع موتی مسجد کے قریب بم دھماکے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
لندن ۔۔۔25، اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں واقع موتی مسجد کے قریب بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوربم دھماکے میں متعدد افرادکے شہیدو زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جمعہ کی نماز کے موقع پرمسجد میں بم دھماکہ کرنے اور نمازیو ں کو خاک وخون میں نہلانے والے دین اسلام اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ، جو دہشت گردی اورقتل وغارتگری کے ذریعہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہیں ۔ایسے سفاک دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کے بجائے مذاکرات کرنا، پاکستا ن اور اس کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب تک ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور ٹھوس کارروائی نہیں کی جائے گی ملک وقوم کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے نجات نہیں ملے گی۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں بم دھماکے کا فوری نوٹس لیاجائے ، بم دھماکے میں ملوث سفاک دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اور شہریوں کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اورمثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔

9/29/2024 12:17:46 AM