خیر پور میں مختلف برادریوں کے 100 سے زائد افراد نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کرلی
ملک کے تمام مظلوم و حق پرست عوام قائد تحریک الطاف حسین کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیں، حق پرست ایم پی اے دیوان چند چاولہ
خیر پور ۔۔۔21اپریل 2014ء
ضلع خیر پور میں مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے 100سے زائد افراد نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے فکر و فلسفے کی سچائی کو اپناتے ہوئے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کیا ہے ۔ PS-29 خیر پور سے قوم پرست جماعت کے سابق امیدوار انور علی جتوئی اور رامومل ، سلطان علی شیخ ، محمد قاسم جتوئی ، جان محمد جتوئی ، اعجاز علی جتوئی نے مختلف برادریوں کے دیگر افراد کے ہمراہ ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان خیر پور زون میں زونل ذمہ دارا ن سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی دیوان چند چاولہ نے شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو قائد تحریک الطا ف حسین کی جانب سے خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آج قائد تحریک الطاف حسین کا فکر و فلسفہ کراچی سے نکل کر کشمور اور ملک کے دیگر علاقوں کے علاوہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان تک پھیل چکا ہے اس لیے ملک کے تمام محروم ، مظلوم و حق پرست عوام ایم کیو ایم کے پرچم تلے جمع ہو رہے ہیں ۔ اس موقع پر خیر پور زون کے زونل انچارج فتح علی رند اور زونل اراکین سمیت اندرون سندھ کے مختلف زونز کے ذمہ داران اور خیر پور زون کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔