Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئر صحافی، کالم نگار اور اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


سینئر صحافی، کالم نگار اور اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 4/19/2014
سینئر صحافی، کالم نگار اور اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
حامد میر پر قاتلانہ حملہ آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے، رابطہ کمیٹی
حامد میر پاکستانی ذرائع ابلاغ کی انتہائی معتبر اور موثر آواز ہیں، ان کے ناقدین بھی مظلوم طبقات اور تلخ موضوعات کے حوالے سے ان کی کاوشوں کے قائل ہیں
چند ہفتوں میں رضا رومی، کامران شفیع، امتیاز عالم سمیت نامور صحافیوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جس کے باعث صحافیوں میں شدید خوف و ہراس اور عدم تحفظ بڑھ رہا ہے
رابطہ کمیٹی کا حامد میر سے ہمدردی کا اظہار اور صحت و تندرستی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا
وفاقی و صوبائی حکومتیں حامد میر پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے اس مذموم سازش کو بے نقاب کریں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی:۔۔۔ 19اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینئرصحافی ،کالم نگاراوراینکرحامدمیرپرقاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے آزادی صحافت پرحملہ قراردیتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ حامد میرکو صحت وتندرستی عطا کرے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حامد میرکا شمار پاکستانی ذرائع ابلاغ کی انتہائی معتبراور موثر آوازوں میں ہوتا ہے اور ان کے ناقدین بھی مظلوم طبقات اورتلخ موضوعات کے حوالے سے حامدمیرکی صحافتی کاوشوں کے قائل ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کچھ عرصے سے صحافیوں کے خلاف جرائم میں واضح اضافہ ہواہے اورپچھلے چندہفتوں میں ہی رضارومی،کامران شفیع،امتیازعالم سمیت نامورصحافیوں کودھمکیاں دی گئی ہیں اورنشانہ بنایاگیاہے جس کے باعث صحافیوں میں عدم تحفظ بڑھ رہا ہے اوروہ خودکوغیرمحفوظ کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یقینایہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف صحافیوں اورصحافتی اداروں کومکمل سیکورٹی فراہم کرے بلکہ انہیں دھمکیاں دینے والے اوران پرحملے کرنیوالے عناصرکی بھی مکمل سرکوبی کرے۔رابطہ کمیٹی نے حامدمیرپرحملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حامدمیرکومکمل صحت وتندرستی عطاکرے اورانہیں مزیدہمت اوراستقامت عطاکرے۔رابطہ کمیٹی نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے پرزورمطالبہ کیاکہ وہ حامدمیرپر قاتلانہ حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکرکے اس انتہائی مذموم سازش کوبے نقاب کریں۔

9/29/2024 12:14:17 AM