حق پرست عوام حامد میر کی زندگی اور جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں .الطاف حسین
میں خود اللہ تعالیٰ کے حضوردعا گو ہوں کہ وہ حامد میرکو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے، الطاف حسین
حامد میر پرکیا جانے والا قاتلانہ حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ، الطاف حسین
لندن۔۔۔19، اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف صحافی اور اینکرپرسن حامد میرکے زخمی ہونے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حامد میرپرقاتلانہ حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان پر قاتلانہ حملے کو آزادی صحافت پر حملہ قراردیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں خود اللہ تعالیٰ کے حضوردعا گو ہوں کہ وہ حامد میرکو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ حامد میر کی زندگی اور جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں۔