Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نائن زیروعزیزآباد میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس


نائن زیروعزیزآباد میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس
 Posted on: 4/14/2014
نائن زیروعزیزآباد میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس
کراچی میں سادہ لباس اہلکاروں کےہاتھوں کارکنان کی مسلسل گرفتاریوں اوراردوبولنےوالےپروفیشنلزکےقتل پراظہارتشویش
سی آئی ڈی اورپولیس کے دیگر اداروں کے ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکارسادہ لباس میں نقاب پہن کر شہریوں کو گرفتارکررہے ہیں، رابطہ کمیٹی
گزشتہ 48 گھنٹوں میں ایم کیوایم کے سات کارکنان کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیاہے
حکومت نے کراچی کے عوام کو سفاک پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیا ہے
کراچی کوخونی بےرحم بھیڑیوں کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے ، رابطہ کمیٹی کا فیصلہ
غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ایم کیوایم اس ظلم کےخلاف بھرپور احتجاج کرے گی، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔14، اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں ہوا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں میں سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی مسلسل گرفتاریوں اوراردوبولنے والے پروفیشنلز کے قتل کے واقعات پرگہری تشویش کا اظہارکیا گیا۔اجلاس میں سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کے مسلسل واقعات ، حراست کے دوران ان پر وحشیانہ تشدد اور رہائی کے عوض بھاری رشوت کے مطالبے کو غیرآئینی اورغیرقانونی قراردیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار سی آئی ڈی اورپولیس کے دیگر اداروں کے ڈیتھ اسکواڈکے اہلکارسادہ لباس میں نقاب پہن کرایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان اور ہمدرد شہریوں کو گرفتارکررہے ہیں،گرفتارشدگان کے اہل خانہ کو کچھ نہیں بتایاجاتا کہ انہیں کیوں گرفتارکیاجارہا ہے اورگرفتارشدگان کس کی تحویل میں ہیں۔اجلاس میں کہاگیا کہ حراست کے دوران گرفتارشدگان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے اوررہائی کیلئے ان کے اہل خانہ سے کروڑوں روپے طلب کیے جارہے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں ایم کیوایم کے چھ کارکنان وہمدردوں کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیاہے جن میں اسکیم 33 کے کارکنان علی حیدرولد محمد یوسف، سمید ولد انیس، سلمان ولد مشتاق قریشی، شعیب ولد محمد اصغر، یونٹ68 گلشن اقبال سیکٹر کے کارکن فیضان ولد قمرالدین اور نارتھ ناظم آباد یونٹ73 کے انچارج خلیل کے بھائی ضیاء الرحمان شامل ہیں جبکہ اس سے قبل متعدد کارکنان کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیا گیاہے ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ کراچی میں ایک منظم سازش کے تحت اردوبولنے والے پروفیشنلز کو چن چن کرقتل کیا جارہا ہے اورگزشتہ پانچ روز میں تین ڈاکٹرز، دوپروفیسرز اوروکلاء کو قتل کیاجاچکا ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے کراچی کے عوام کو سفاک پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایم کیوایم ، کراچی کے عوام کی منتخب جماعت ہے اور کراچی میں قیام امن کیلئے حکومت وانتظامیہ کے ظالمانہ اقدامات پر خون کے گھونٹ پی کر صبروتحمل کا مظاہرہ کرتی رہی ہے تاہم قومی معیشت میں اہم کردارادا کرنے والے شہرکراچی اوراس کے پرامن شہریوں کو خونی اوربے رحم بھیڑیوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا نہیں جاسکتا ۔ اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ سی آئی ڈی اور پولیس کے دیگر اہلکاروں کے غیرقانونی اقدامات ، اردوبولنے والے پروفیشنلز کیبہیمانہ قتل کے واقعات پر قانونی کارروائی اورپرامن احتجاج کا حق رکھتی ہے ۔ اگر کراچی میں بے گناہ شہریوں کے قتل اورقاتلوں کے بجائے محکمہ پولیس میں شامل ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان وہمدردوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ایم کیوایم اس ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس تصدق حسین جیلانی سے اپیل کی گئی کہ کراچی میں سادہ لباس اہلکاروں کی ڈاکوؤں کے انداز میں غیرقانونی کارروائیوں کے خلاف ازخود نوٹس لیاجائے ۔

9/29/2024 12:14:29 AM