خطاب میں قائد تحریک الطاف حسین سندھی زبان میں شاہ عبد الطیف بھٹائی ؒ کے اشعار پڑھے
حیدر آباد ۔۔13اپریل2014ء
متحدہ قو می موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے اپنی تصنیف کے سندھی ترجمے کی تقریب اجراء سے خطاب کے دوران مختلف مقامات پر سندھ کے معروف صوفی بزرگ و شاعر حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی ؒ کے مختلف اشعار سندھی زبان میں پڑھ کر شرکاء کو محبت کے مختلف پہلوں سے متعارف کروایا ۔ خطاب کے اختتام پر الطاف حسین نے مشہور زمانہ انقلابی شعر’’ آج بھی منزلوں پر لگی ہے نظر ‘‘اور ’’ کیا عشق نے سمجھا ہے کیا حسن نے جانا ہے ‘‘کو پڑھ کر کیا ۔