Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نذیر حسین یونیورسٹی میں فن تعمیرات اورماحولیات ،انجینئرنگ ،بزنس اینڈایڈمنسٹریشن کی فیکلٹیز کاافتتاح، مستقبل میں یونیورسٹی میں مزید فیکلٹیز قائم کی جائیں گی


نذیر حسین یونیورسٹی میں فن تعمیرات اورماحولیات ،انجینئرنگ ،بزنس اینڈایڈمنسٹریشن کی فیکلٹیز کاافتتاح، مستقبل میں یونیورسٹی میں مزید فیکلٹیز قائم کی جائیں گی
 Posted on: 4/12/2014
نذیر حسین یونیورسٹی میں فن تعمیرات اورماحولیات ،انجینئرنگ ،بزنس اینڈایڈمنسٹریشن کی فیکلٹیز کاافتتاح، مستقبل میں یونیورسٹی میں مزید فیکلٹیز قائم کی جائیں گی
نذیر حسین یونیورسٹی تعلیم کا اعلیٰ معیار فراہم کرتے ہوئے جلد امتیازی مرکز بن جائے گی۔ الطاف حسین
یونیورسٹی میں صرف میرٹ کی بنیاد پر ہی طالب علموں اور اساتذہ کی ٹیم کا انتخاب ہوگا
مخیر حضرات نذیرحسین یونیورسٹی میں فنڈلگائیں اوراپنے نام کی فیکلٹی قائم کریں ،الطاف حسین
کراچی۔۔۔12 اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہنذیر حسین یونیورسٹی انشاء اللہ تعلیم کا اعلیٰ معیار فراہم کرتے ہوئے جلد امتیازی مرکز بن جائے گی۔ آج نذیرحسین یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی کے شعبوں اور دیگر تفصیلات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نذیر حسین یونیورسٹی چارٹر انڈر گریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری فراہم کرتی ہے۔ یونیورسٹی میں وہ تمام طلبہ داخلے کے مستحق ہوں گے جو رنگ ،نسل، مذہب، جنس اور ہر طرح کی جسمانی معذوری سے بالاتر ہوکر کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یونیورسٹی میں صرف میرٹ کی بنیاد پر ہی طالب علموں اور اساتذہ کی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ نذیر حسین یونیورسٹی کراچی میں طالب علموں کی قدرتی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ نذیر حسین یونیورسٹی میں اس بات پر خصوصی توجہ رکھی جائے گی کہ تعلیم کے ذریعے خواتین کو مضبوط اور بااختیار بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ آج نذیر حسین یونیورسٹی میں جن فیکلٹیزکا افتتاح کیا جارہا ہے ان میں فن تعمیرات اورماحولیات ،انجینئرنگ ،بزنس اینڈایڈمنسٹریشن کی فیکلٹیزشامل ہیں جبکہ مستقبل میں یونیورسٹی میں مزید فیکلٹیز قائم کی جائیں گی۔ جناب الطاف حسین نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس یونیورسٹی میں فنڈلگائیں اوراپنے نام کی فیکلٹی قائم کریں اورعلم کے فروغ کے لئے اپناکرداراداکریں۔انہوں نے کہاکہ نذیرحسین یونیورسٹی علم کے فروغ کی بہترین مثال اوردوسروں کے لئے قابل تقلیدہے۔ انہوں نے طلبہ وطالبات سے کہاکہ نذیرحسین یونیورسٹی میں طلبہ وطالبات کے لئے مواقع ہیں کہ وہ علم ،تحقیق، سائنسی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں میں خود کو شامل کریں۔ جناب الطاف حسین نے نذیرحسین یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر اس یونیورسٹی کے چانسلر سیدطارق میر، نذیرحسین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنسیم خان اوریونیورسٹی بورڈآف گورنرکے ارکان ، یونیورسٹی کے تمام پروفیسرز، لیکچررز،منتظمین کومبارکباد پیش کی اورافتتاحی تقریب کیلئے انتظامات کرنے پر رابطہ کمیٹی کے ارکان،رؤف صدیقی سمیت تمام ارکان پارلیمنٹ اور پوری ٹیم کوشاباش پیش کی۔

11/21/2024 2:44:19 AM