Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے ہر فورم پر سندھ کی یونٹی، یکجہتی اور افہام و تفہیم کی بات کی ہے۔ ندیم نصرت،ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم


ایم کیوایم نے ہر فورم پر سندھ کی یونٹی، یکجہتی اور افہام و تفہیم کی بات کی ہے۔ ندیم نصرت،ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم
 Posted on: 4/11/2014
ایم کیوایم نے ہر فورم پر سندھ کی یونٹی، یکجہتی اور افہام و تفہیم کی بات کی ہے۔ ندیم نصرت،ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم
سندھ اتحاد کے دشمن بعض عناصر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں جیسے ایم کیوایم نے سندھ کی تقسیم کا کوئی مطالبہ کیا ہو۔ ندیم نصرت 
جب تک سندھ سے غیر منصفانہ کوٹہ سسٹم کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تو جس 40 اور 60 فیصد کوٹہ کی تقسیم کی گئی ہے اس پر منصفانہ طور پر عملدر آمد کرایا جائے تاکہ سندھ کے کسی بھی طبقہ میں احساس محرومی پیدا نہ ہو
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں سندھی طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے گروپ سے گفتگو
سندھی طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے وفدکی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے پاکستان خصوصاً سندھ کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت
ملاقات میں ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، بابر غوری، عامر خان اور دیگر اراکین رابطہ کمیٹی شریک تھے
لندن۔۔۔11 اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ ایم کیوایم نے ہرفورم پر سندھ کی یونٹی ،یکجہتی اور افہام وتفہیم کی بات کی ہے لیکن سندھ اتحادکے دشمن بعض عناصر ایم کیوایم کی بعض تقاریراورتحریروں کوسیاق وسباق سے ہٹ کرعوام کو گمراہ کرنے کیلئے یہ تاثردینے کی کوشش کرتے ہیں جیسے ایم کیوایم نے سندھ کی تقسیم کا کوئی مطالبہ کیاہو۔انہوں نے یہ بات سندھی طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ورکنگ کلاس سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جس نے آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی، بابرغوری اور عامر خان سمیت دیگر اراکین رابطہ کمیٹی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران طلبہ اورورکنگ کلاس کے گروپ نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے پاکستان خصوصاًسندھ کے حوالے سے مختلف امورپر تفصیلی بات چیت کی۔ وفد کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہ ایم کیوایم پر یہ الزام ہے کہ اس نے سندھ کی تقسیم کانعرہ لگایا، رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے ہرفورم پر سندھ کی یونٹی ،یکجہتی اور افہام وتفہیم کی بات کی ہے لیکن سندھ اتحادکے دشمن بعض عناصر ایم کیوایم کی بعض تقاریراورتحریروں کوسیاق وسباق سے ہٹ کرعوام کو گمراہ کرنے کیلئے یہ تاثردینے کی کوشش کرتے ہیں جیسے ایم کیوایم نے سندھ کی تقسیم کاکوئی مطالبہ کیاہو۔ندیم نصرت نے کہاکہ سندھ میں 70ء کے اوائل میں سندھ کے دیہی علاقوں کوشہری علاقوں کے برابرلانے کی غرض سے دس سال کیلئے کوٹہ سسٹم نافذ کیاگیاجس میں دیہی علاقوں کے لئے 60 فیصد جبکہ شہری علاقوں کے لئے 40 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا۔ دس سال کی مدت کے خاتمہ کے بعد فوجی آمر جنرل ضیاء الحق نے کوٹہ سسٹم کی مدت میں مزید دس سال کااضافہ کردیااورتوسیع کایہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔اب سندھ کے اہل دانش خودبتائیں کہ پاکستان کے صرف ایک صوبہ میں دیہی سندھ اورشہری سندھ کی بنیادپر تقریباً آدھی صدی تک برقراررکھی جانے والی اس تقسیم کے مثبت نتائج برآمدہوں گے یا منفی نتائج برآمد ہوں گے؟ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم نے آج تک یہی مطالبہ کیاہے کہ جب تک سندھ میں غیرمنصفانہ کوٹہ سسٹم کا خاتمہ نہیں کیا جاتاکم ازکم جس 40 اور60فیصدکوٹہ کی تقسیم کی گئی ہے اس پرتومنصفانہ طورپر عملدرآمد کرایاجائے تاکہ سندھ کے کسی بھی طبقہ میں احساس محرومی پیدا نہ ہو۔ اس پر سندھی طلبہ اورورکنگ کلاس گروپ کے شرکاء نے یک زبان ہوکرکہاکہ ایم کیوایم کایہ مؤقف بالکل درست اور جائز ہے اوراس میں سندھ کی تقسیم کے مطالبہ کاشائبہ تک نظرنہیں آتا۔ 

9/29/2024 12:15:31 AM