Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحفظ پاکستان بل 2014ء کی مخالفت کے حوالہ سے ایم کیوایم کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع


تحفظ پاکستان بل 2014ء کی مخالفت کے حوالہ سے ایم کیوایم کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع
 Posted on: 4/11/2014
تحفظ پاکستان بل 2014ء کی مخالفت کے حوالہ سے ایم کیوایم کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع
سینیٹر اعتزاز احسن، سینیٹر حاجی عدیل اورسینیٹر کامل علی آغاسے سینیٹر بابرغوری کا ٹیلی فون پر رابطہ
پاکستان پروٹیکشن بل 2014ء آمرانہ ،ڈریکونین، غیرانسانی، خون آشام ، شیطانی اوربے رحم قانون ہے
تحفظ پاکستان بل 2014ء کی سینیٹ میں بھرپورمخالفت کی جائے گی
تحفظ پاکستان بل 2014ء بل کو سینیٹ میں کسی بھی صورت منظورنہیں ہونے دیا جائے گا
ایم کیوایم، پی پی پی، اے این پی اور مسلم لیگ (ق) کے ارکان سینیٹ کا اتفاق
لندن۔۔۔11،اپریل2014ء
پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں تحفظ پاکستان بل 2014ء کی مخالفت کے حوالہ سے ایم کیوایم نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈربابرخان غوری نے سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر سینیٹر اعتزاز احسن ، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حاجی عدیل اور مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کامل علی آغا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے تحفظ پاکستان بل کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا ۔سینیٹر بابر غوری نے کہاکہ پاکستان پروٹیکشن بل 2014ء آمرانہ ،ڈریکونین، غیرانسانی، خون آشام ، شیطانی اوربے رحم قانون ہے۔ ایم کیوایم اس ظالمانہ قانون کے خلاف ہرسطح پر احتجاج کرے گی۔ سینیٹر اعتزاز احسن، سینیٹر حاجی عدیل اور سینیٹر کامل علی آغا نے ایم کیوایم کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ پاکستان بل 2014ء کی سینیٹ میں بھرپورمخالفت کی جائے گی اور اس بل کو کسی بھی صورت میں منظور ہونے نہیں دیا جائے گا۔ چاروں جماعتوں کے رہنماؤں نے تحفظ پاکستان بل 2014ء کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اس بل کے خلاف سینیٹ میں مشترکہ لائحہ عمل تیارکرنے پر اتفاق کیا۔

9/29/2024 12:17:21 AM