Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم، تحفظ پاکستان بل 2014ء جیسے کالے قانون کو کسی قیمت پرتسلیم نہیں کرے گی، الطاف حسین


ایم کیوایم، تحفظ پاکستان بل 2014ء جیسے کالے قانون کو کسی قیمت پرتسلیم نہیں کرے گی، الطاف حسین
 Posted on: 4/10/2014
ایم کیوایم، تحفظ پاکستان بل 2014ء جیسے کالے قانون کو کسی قیمت پرتسلیم نہیں کرے گی، الطاف حسین
جب تک ایم کیوایم کا ایک بھی کارکن زندہ ہے اس سیا ہ قانون کے خلاف ایم کیوایم کا احتجاج جاری رہے گا
تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اورانسانی حقوق کی انجمنیں اس سنگین معاملہ پر جلد ازجلد ایک گول میز کانفرنس بلائیں
جمہوریت ، قانون، انصاف اور انسانیت پسند عناصر اس ظالمانہ وجابرانہ اقدام کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تیارکریں
پاکستان پروٹیکشن بل 2014ء آمرانہ ،ڈریکونین، غیرانسانی، خون آشام ، شیطانی اوربے رحم قانون ہے
حکومت نے پی پی او کے نام سے یہ قانون بنایااور اس کی جن لوگوں نے حمایت کی وہ دراصل حکومت اور اس کے حلیفوں کی آمرانہ اور جابرانہ ذہنیت اورسوچ کا مظہر ہے 
میں یہ پیش گوئی کرتا ہوں کہ آئین کے آرٹیکل 6 کے عملاً اطلاق کاآغاز اس سیاہ قانون کو نافذ کرنے والوں سے ہوگا
اللہ تعالیٰ پاکستان کی اصلاح احوال کیلئے کمال اتاترک جیسا کوئی فرد پاکستان کو عطا کردے ، الطاف حسین کی دعا
رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب
لندن۔۔۔10، اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم، تحفظ پاکستان بل 2014ء کے نام پر ملک وقوم پر مسلط کیے جانے والے غیرقانونی اور غیرانسانی کالے قانون کو کسی قیمت پرتسلیم نہیں کرے گی اور جب تک ایم کیوایم کا ایک بھی کارکن زندہ ہے اس سیا ہ قانون کے خلاف ایم کیوایم کا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں، انسانی حقوق کی انجمنوں اوراین جی اوز سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین معاملہ پر جلد ازجلد ایک گول میز کانفرنس بلائیں تاکہ تمام جمہوریت ، قانون، انصاف اور انسانیت پسند عناصر اس ظالمانہ وجابرانہ اقدام کے خلاف کوئی مشترکہ لائحہ عمل تیارکرسکیں۔
جناب الطاف حسین نے یہ بات جمعرات کی سہ پہر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے تحفظ پاکستان بل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پروٹیکشن بل 2014ء کے نام سے وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت کے بل پر جو مسودہ قانون منظورکرایا ہے وہ آمرانہ ،ڈریکونین، غیرانسانی، خون آشام ، شیطانی اوربے رحم قانون ہے ۔حکومت نے پی پی او کے نام سے یہ قانون بنایا اوراس کی جن لوگوں نے حمایت کی وہ دراصل حکومت اور اس کے حلیفوں کی آمرانہ اور جابرانہ ذہنیت اور سوچ کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے افراد انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں جو خود تو کھلم کھلا کالے دھندے کریں اوردوسروں کے جائز کاموں میں بھی مین میخ نکال کر نہ صرف ان کے سرقلم کرنے کا حکم جاری کریں بلکہ اس غیرقانونی وغیرانسانی عمل پر خوشی کے شادیانے بھی بجائیں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، تحفظ پاکستان بل 2014ء کے نام پر ملک وقوم پر مسلط کیے جانے والے غیرقانونی اور غیرانسانی کالے قانون کو کسی قیمت پرتسلیم نہیں کرے گی اور جب تک ایم کیوایم کا ایک بھی کارکن زندہ ہے اس سیا ہ قانون کے خلاف ایم کیوایم کا احتجاج جاری رہے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں، پاکستان کے تمام قانون ، انصاف، آئین اورانسانیت پریقین رکھنے والے افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ خواہ آپ کی کوئی بھی سیاسی وابستگی ہو لیکن ایک باضمیر پاکستانی اور انسانی اقدار پر یقین رکھنے والے فرد کی حیثیت سے آپ تحفظ پاکستان بل کی نہ صرف زبانی مخالفت کریں بلکہ میدان عمل میں آکر بھی اس کی کھل کر مذمت کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اس کالے قانون کی حمایت اور اس کے نفاذ میں جوبھی سیاسی رہنما اور جماعتیں شریک ہیں،اگرانہوں نے حکومت کے اس کالے قانون پر حکومت کی حمایت ترک نہ کی تو وہ بھی اس انسانیت دشمن قانون کے نفاذ کے جرم میں برابر کی شریک سمجھی جائیں گی ۔ میں یہ پیش گوئی کرتا ہوں کہ پاکستان میں آئین کے آرٹیکل 6 کے عملاً اطلاق کاآغاز سب سے پہلے اس سیاہ قانون کو نافذ کرنے والوں سے ہوگا۔
جناب الطاف حسین نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں، انسانی حقوق کی انجمنوں اوراین جی اوز سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین معاملہ پر جلد ازجلد ایک گول میز کانفرنس بلائیں تاکہ تمام جمہوریت ، قانون، انصاف اور انسانیت پسند عناصر اس ظالمانہ وجابرانہ اقدام کے خلاف کوئی مشترکہ لائحہ عمل تیارکرسکیں۔
اجلاس کے آخر میں جناب الطاف حسین نے ملک کی سلامتی وبقاء کیلئے خصوصی طور پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی اصلاح احوال کیلئے کمال اتاترک جیسا کوئی فرد پاکستان کو عطا کردے ۔(آمین ثمہ آمین)

9/29/2024 12:17:05 AM