Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد میں پی آئی اے سیلزآفس کی بندش پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش


حیدرآباد میں پی آئی اے سیلزآفس کی بندش پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
 Posted on: 4/10/2014
حیدر آباد میں پی آئی اے سیلزآفس کی بندش پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
حیدر آباد میں ائر پورٹ کے بعد پی آئی اے کے سیلز آفس کو بند کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
وفاقی حکومت اور پی آئی اے انتظامیہ حیدر آبا د میں بکنگ آفس کی بندش کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔۔10اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ حیدر آباد میں پی آئی اے کے سیلز آفس کی ممکنہ بندش سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک اپنے شہریوں کو آمد و رفت کی جدید تر سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں رہے ہیں اور بد قسمتی سے ہما رے ملک میں عوام کو پتھروں کے دور میں دکھیلا جا رہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حیدر آباد صوبہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے جو سندھ اور ملک کی معیشت میں زر مبادلہ کے ذخائر کے اٖضافے میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔رابطہ کمیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آ با د میں پہلے ہی بہتر ہوائی سفری سہولیات کا فقدا ن ہے اور اس پر ستم ضریفی ہے کہ وہاں پی آئی اے کے سیلز آفس کو بند کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حیدر آباد کے منتخب حق پرست نمائندے متعدد بار ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں حیدر آباد ائر پورٹ کی بندش کے حوالے سے بھی آواز بلند کرتے آئے ہیں لیکن تاحا ل ارباب اختیا ر کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کے مثبت اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔ اپنے بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت ، ارباب اختیار اور پی آئی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدر آبا د میں بکنگ آفس کی بندش کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور حیدر آباد کی عوام کو ہوائی سفری سہولیات مہیا کرنے میں اپنا کردار اداد کریں تاکہ حیدر آبا د کے شہری جس پریشانی میں مبتلا ہیں اس کا فی الفور ازالہ کیا جائے ۔

9/29/2024 12:12:58 AM