Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلستان جوہر کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں مدرسے کے تین طالبعلموں کے جاں بحق ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


گلستان جوہر کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں مدرسے کے تین طالبعلموں کے جاں بحق ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 4/9/2014 1
گلستان جوہر کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں مدرسے کے تین طالبعلموں کے جاں بحق ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
گزشتہ کئی روز سے مسلسل دہشت گردی کی کاروائی کرکے دہشت گرد کراچی میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں
گلستان جوہر میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں جاں بحق ہونے والے مدرسے کے طالبعلموں کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، حکومت سے مطالبہ
کراچی :۔۔09؍ اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلستان جوہر میں ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں مدرسے کے تین طالبعلموں کے جاں بحق اور 2افراد کے زخمی ہونے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نے دہشت گردوں نے کئی روز سے کراچی میں اہلسنت اور اہل تشیعُ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد اور ڈاکٹرووں کو مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنارہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک طرف کراچی میں مسلسل پرتشدد کاروائیاں جاری ہیں جبکہ دوسری طرف دہشت گرد کراچی دہشت گردی کی کاروائی کرکے آگ اورخون میں نہلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے نے اہلسنت اور اہل تشیع مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنے صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مذموم سازش کے ذریعے کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ گھڑکانے کی سازش کی جارہی ہے ۔ فرقہ وارانہ فسادات کرانے کیلئے تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کی کاروائی کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں میں بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے ، اس موقع پر ہمیں اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔رابطہ کمیٹی نے دہشت گردی کی کاروائیوں میں جاں بحق ہونے والے والے مدرسے کے تین طالبعلموں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا اوران کی مغفرت کیلئے دعا کی اور زخمی طالبعلموں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے صدرِ مملکت ممنون حسین،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔

9/29/2024 12:15:20 AM