Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی حکومت کاپیش کردہ ’’ تحفظ پاکستان قانون‘‘ ایک کالاقانون ہے۔ سینیٹربابرغوری


وفاقی حکومت کاپیش کردہ ’’ تحفظ پاکستان قانون‘‘ ایک کالاقانون ہے۔ سینیٹربابرغوری
 Posted on: 4/9/2014 1
وفاقی حکومت کاپیش کردہ ’’ تحفظ پاکستان قانون‘‘ ایک کالاقانون ہے۔ سینیٹربابرغوری 
حکومت تحفظ پاکستان قانون کی آڑمیں سول مارشل لاء نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ سینیٹربابرغوری 
وفاقی حکومت فوج کے افسروں اورجوانوں کے گلے کاٹنے والوں، مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرزپرخودکش حملے اور بم دھماکے
کرنے والے طالبان دہشت گردوں کورہاکررہی ہے مگر سیاسی کارکنوں کوکچلنے کیلئے کالے قانون نافذ کررہی ہے
انسانی حقوق کے احترام پر یقین رکھنے والا کوئی بھی فرد اس کالے قانون کی حمایت نہیں کرسکتا
ایم کیوایم نے ہرفورم پر اس کالے قانون کی مخالفت کی ہے, قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی اسکی بھرپورمخالفت کرینگے
لندن۔۔۔ 9 اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورسینیٹ میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسینیٹربابرخان غوری نے وفاقی حکومت کے پیش کردہ ’’ تحفظ پاکستان قانون‘‘ پرشدیدتحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک کالاقانون ہے اوراس کی آڑمیں ملک میں سول مارشل لاء نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹربابرغوری نے کہاکہ وفاقی حکومت ایک طرف تو پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کے گلے کاٹنے والوں، مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز اور تنصیبات ،مسجدوں، امام بارگاہوں، درگاہوں ،بزرگان دین کے مزارات اوربازاروں میں بم دھماکے اورخودکش حملے کرنے والے طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کررہی ہے، ان کے دہشت گردوں کورہاکررہی ہے اوردوسری جانب سیاسی کارکنوں کوکچلنے کیلئے تحفظ پاکستان کے نام پر کالے قانون نافذ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے یہ قانون نافذکررہی ہوتی توطالبان دہشت گردوں کورہانہیں کرتی۔ انہوں نے کہاکہ یہ گھناؤنا قانون، گزشتہ کئی ماہ سے آرڈی ننس کے طورپرنافذہے لیکن حکومت اس سوال کاجواب دے کہ ان چھ ماہ میں بم دھماکے کرنے والوں، فوجیوں کے گلے کاٹنے والوں ، دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے والے اورفرقہ واریت کے نام پر عوام کوقتل وزخمی کرنے والے کتنے دہشت گردوں کے خلاف یہ آرڈی ننس استعمال کیاگیا ہے؟سینیٹربابرغوری نے کہاکہ یہ کالا قانون شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے اورسیاسی کارکنوں کوکچلنے کاقانون ہے ، یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جبروتشددکاقانون ہے اورانسانی حقوق کے احترام پر یقین رکھنے والا کوئی بھی فرد اس کالے قانون کی حمایت نہیں کرسکتا۔یہی وجہ ہے کہ جب قومی اسمبلی میں یہ کالاقانون پیش کیاگیاتواپوزیشن کی تمام جماعتوں نے اس قانون کی بھرپورمخالفت کی لیکن حکومت نے اپنی اکثریت کے بل پر اس قانون کومنظورکرایا۔ بابرغوری نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہرفورم پر اس کالے قانون کی مخالفت کی ہے اوروہ قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی اس بل کی بھرپورمخالفت کرے گی۔

9/28/2024 10:27:36 PM