Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلام آباد بم دھماکے میں درجنوں بے گناہ شہریوں کے شہید وزخمی ہونے کا سختی سے نوٹس لیاجائے،الطاف حسین


اسلام آباد بم دھماکے میں درجنوں بے گناہ شہریوں کے شہید وزخمی ہونے کا سختی سے نوٹس لیاجائے،الطاف حسین
 Posted on: 4/9/2014 1
اسلام آباد بم دھماکے میں درجنوں بے گناہ شہریوں کے شہید وزخمی ہونے کا سختی سے نوٹس لیاجائے،الطاف حسین
اگر پاکستان میں ہونے والے بم دھماکوں میں طالبان ملوث نہیں ہیں تو پھر طالبان سے مذاکرات کیوں کیے جارہے ہیں؟ 
بم دھماکوں اورقتل وغارتگری میں ملوث سفاک طالبان قیدیوں کوکیوں اورکن مقاصد کیلئے رہا کیاجارہا ہے؟
اسلام آبادمیں ہولناک بم دھماکہ مذاکرات کا ڈھول پیٹنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
وفاقی حکومت نے پاکستان کے بے گناہ شہریوں کو سفاک دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑرکھا ہے
جو عناصر بے گناہ شہریوں کوخاک وخون میں نہلا رہے ہیں وہ پاکستان اورانسانیت کے کھلے دشمن ہیں
اسلام آبادکے علاقے پیر ودھائی سبزی منڈی کے قریب بم دھماکہ میں درجنوں شہریوں کے شہید وزخمی ہونے پر اظہارافسوس
لندن۔۔۔9، اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسلام آبادکے علاقے پیر ودھائی سبزی منڈی کے قریب بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں درجنوں افراد کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے حکومت اورطالبان کے مابین مذاکرات کا عمل جاری ہے اور مذاکرات کے دوران طالبان کی جانب سے بم دھماکوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل کے مسلسل واقعات پیش آئے ۔ حکومت کی جانب سے مسلح افواج، ایف سی، رینجرز اورپولیس کے افسران وجوانوں کے گلے کاٹنے اور شہریوں کے سفاکانہ قتل میں ملوث 19 طالبان قیدیوں کو رہا کیاجاچکا ہے جبکہ مزید 13 قیدیوں کورہا کرنے کا عندیہ بھی دیا جارہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ طالبان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعہ کی تردید کی جارہی ہے جس پر قوم یہ سوال کرنے میں قطعی حق بجانب ہے کہ اگر پاکستان میں ہونے والے بم دھماکوں اور دہشت گردیوں میں طالبان ملوث نہیں ہیں تو پھر حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کیوں کیے جارہے ہیں؟ اوربم دھماکوں ، دہشت گردیوں اورقتل وغارتگری میں ملوث سفاک طالبان قیدیوں کوکیوں اورکن مقاصد کیلئے رہا کیاجارہا ہے؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت اور طالبان کے مابین جاری مذاکرات کے دوران اسلام آبادمیں ہولناک بم دھماکہ اور اس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ شہریوں کے شہید وزخمی ہونے کے واقعہ مذاکرات کا ڈھول پیٹنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے اور اس بات کاثبوت ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کے بے گناہ شہریوں کو سفاک دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑرکھا ہے اورحکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ثابت ہوچکی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دین اسلام میں کسی بھی بے گناہ کے قتل کو انسانیت کے قتل کے مترادف قراردیا گیا ہے اور جوعناصر اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے بے گناہ شہریوں کوخاک وخون میں نہلا رہے ہیں وہ پاکستان اورانسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔جناب الطاف حسین نے ارباب اقتدار واختیار سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں بم دھماکے اور اس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ شہریوں کے شہید وزخمی ہونے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیاجائے ،دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اورعملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کوہرقیمت پر یقینی بنایاجائے ۔جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔

9/28/2024 10:24:48 PM