Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بیرون ملک مقیم پاکستانی کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی جبری حراست ،ان پر بہیمانہ تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے رجوع کریں گے ، سینٹرل آرگنائزر ایم کیوایم کینیڈاآصف قاضی


بیرون ملک مقیم پاکستانی کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی جبری حراست ،ان پر بہیمانہ تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے رجوع کریں گے ، سینٹرل آرگنائزر ایم کیوایم کینیڈاآصف قاضی
 Posted on: 4/8/2014 1
بیرون ملک مقیم پاکستانی کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی جبری حراست ،ان پر بہیمانہ تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے رجوع کریں گے ، سینٹرل آرگنائزر ایم کیوایم کینیڈاآصف قاضی 
کینیڈا۔۔۔۔08اپریل 2014ء
متحدہ قو می موومنٹ کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی ، جوائنٹ آرگنائزرمسعود حسن اور اراکین سینٹرل کمیٹی نے کراچی میں ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کی غیر قا نونی حراست اور بہیمانہ تشددکے بعد ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پرامن جمہوری جماعت ہے اور ملک بھر کے 98فیصد غریب و متوسط طبقے کے عوام کے حقوق کی عملی جدوجہد کررہی ہے اور اسی جدوجہد کی پاداش میں ماضی میں بھی ایم کیوایم کو ریاستی مظالم کا نشانہ بنایا گیا اور آج بھی قانون نافذ کرنیو الے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو گرفتار کرکے نہ صرف انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے بلکہ غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے انہیں ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے حکمرا ن 60ہزار سے زائد معصو م پاکستانیوں اور افواج پاکستان کے جوانوں کے قاتلوں سے مذاکرات میں مصرو ف ہیں جبکہ کراچی میں ریاستی ادارے اپنے اختیارات کو غیر قانونی استعمال کررہے ہیں اور آئین و قانون اور انسانی حقوق کو بری طرح سے پامال کررہے ہیں ۔ ۔ انھوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی جبری حراست ،ان پر بہیمانہ تشدد اور کارکنان و ہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے رجوع کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے شہید کارکنان کے خون کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا اور ایم کیوایم کینیڈا کراچی میں جاری ظلم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرے گی اور احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ایم کیو ایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی اور ذمہ داران نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن اور کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کروائیں اور ایم کیوایم کے گرفتار کارکنان کے سرکاری حراست سے لاپتہ ہونے کا سختی سے نوٹس لیں اور ان کی با حفاظت با زیابی کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائیں۔

9/28/2024 10:24:25 PM