Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلستان جوہر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے کارکن ظہور الاسلام کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس


 گلستان جوہر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے کارکن ظہور الاسلام کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 4/5/2014 1
 گلستان جوہر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے کارکن ظہور الاسلام کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
ظہور الاسلام شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے، الطاف حسین
ظہور الاسلام شہید سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان گلستان جوہر کے قبرستان میں سپرد خاک
نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی، حق پرست عوامی نمائندوں اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
لندن:۔۔۔ 05اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے گلستان جوہرکے علاقے بلاک12میں گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران مذمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹرکے سینئرکارکن ظہورالاسلام ہاشمی کی شہادت پرگہرے رنج وغم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ظہورالاسلام شہیدکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ظہورالاسلام شہید کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ظہورالاسلام شہید کے قتل کانوٹس لیاجائے اور قتل اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کاگرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے۔
دریں اثناء اظہورالاسلام شہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان گلستان جوہربلاک19کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، شہید کی نمازجنازہ جامع مسجد عثمان بلاک12گلستان جوہرمیں اداکی گئی ،نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی ،حق پرست ارکان اسمبلی عدنان احمد،خالد افتخار،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،گلشن اقبال وگلستان جوہرسیکٹرزاوریونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورشہیدکی مغفرت، درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعاکی۔

9/28/2024 10:27:32 PM