Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے وفد کی شری پنچ مکھی ہنو مان مندر کے گدی نشین شری رام ناتھ مہاراج سے ملاقات


ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے وفد کی شری پنچ مکھی ہنو مان مندر کے گدی نشین شری رام ناتھ مہاراج سے ملاقات
 Posted on: 4/5/2014 1
ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے وفد کی شری پنچ مکھی ہنو مان مندر کے گدی نشین شری رام ناتھ مہاراج سے ملاقات
وفد نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے اندرون سندھ مندر نظر آتش کئے جانے کے واقع کی مذمت اور ہندو برادری سے اظہار ہمدردی کیا
الطاف حسین پاکستان میں امن چاہتے ہیں اور پاکستان کے تمام مذاہب اور مسالک کے خیر خواہ ہیں، شری رام ناتھ مہاراج
کراچی ۔۔۔۔ 05اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے شری پنچ مکھی ہنو مان مندر کے گدی نشین شری رام ناتھ مہاراج سے سولجر بازار میں واقع ہنومان مندر میں گزشتہ روز ملاقات کی ۔ وفد میں ایم کیو ایم کی اقلیتی امو رکمیٹی کے اراکین کرشن سنگھ ، سید منور اسلام دیگر اراکین اور مختلف اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے گزشتہ دنوں حیدر آباد سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں مختلف مندروں کو نظرآ تش کئے جانے کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور الطاف حسین کی جانب سے شری رام ناتھ مہاراج کوہندو برادری کے لیے اظہار ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر اقلیتی امور کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان میں تمام مذاہب ، فرقوں اور طبقے کے افراد کو آزادی سے جینے کا حق حاصل ہے ، لیکن چند شر پسند عناصر اقلیتوں کو نشانہ بنا کر ملک میں انتشار اور فساد کی فضا ء قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ہنومان مندر کے گدی نشین شری رام ناتھ مہراج نے وفد کی آمد پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جو حقیقی طور سے ملک میں امن کے خواہ ہیں اور پاکستان کے تمام مذاہب اور مسالک کے لوگوں سے محبت کرتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں ملک کے تمام مذاہب اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے محب وطن افراد شامل ہیں اور ملک کے امن پسند ہندو عوام قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں اس موقع پر انھوں نے اندرون سندھ مندرجلائے جانے کے واقعات پر اظہار ہمدردی کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

9/28/2024 10:21:09 PM