Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی سیفما کے چیئرمین اور ممتاز صحافی امتیاز عالم سے فون پر گفتگو


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی سیفما کے چیئرمین اور ممتاز صحافی امتیاز عالم سے فون پر گفتگو
 Posted on: 4/5/2014 1
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی سیفما کے چیئرمین اور ممتاز صحافی امتیاز عالم سے فون پر گفتگو
بعض انتہا پسند دہشت گرد عناصر کی جانب سے دی جانیوالی قتل کی دھمکیوں پر اظہار تشویش
تمام صحافتی تنظیموں، صحافیوں، قلمکاروں خصوصاً پروگریسو اور روشن خیال لکھاریوں کو امتیاز عالم کو دی جانیوالی دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے
حکومت امتیاز عالم کو دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔ الطاف حسین
اس وقت پاکستان کو دہشت گردی کے جس عفریت کا سامنا ہے اس میں تمام اعتدال پسندوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ امتیاز عالم
لندن ۔۔5اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ساؤتھ ایشیا فری میڈیاایسوسی ایشن(سیفما) کے چیئرمین اورممتازصحافی امتیاز عالم کوبعض انتہا پسند دہشت عناصرکی جانب سے دی جانیوالی قتل کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے امتیازعالم کو فون کرکے ان سے دلی ہمدردی اور تشویش کا اظہار کیا۔ امتیازعالم سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ تمام صحافتی تنظیموں، صحافیوں، قلمکاروں خصوصاً پروگریسو اور روشن خیال لکھاریوں کو ان دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہیے اور اس دہشت گردی کے خلاف میدان عمل میں آنا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیاکہ امتیازعالم کودھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جناب الطاف حسین نے امتیازعالم سے بھرپوریکجہتی اور ہمدردی کا اظہارکیا اوراس سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ امتیاز عالم نے فون کرنے اور ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اوراس بات سے اتفاق کیا کہ تمام صحافیوں کوکسی ایک صحافی پر حملے کواپنے اوپرحملہ تصورکرناچاہیے اوراس قسم کے واقعات پر متحدہوکراحتجاج کرناچاہیے۔انہوں نے جناب الطاف حسین کی اس بات سے بھی مکمل اتفاق کیاکہ اس وقت پاکستان کو دہشت گردی کے جس عفریت کاسامناہے اس میں تمام اعتدال پسندوں کو چاہیے کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

9/28/2024 10:27:21 PM