Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں50سے 170فیصدتک اضافے کافوری نوٹس لیاجائے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی


کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں50سے 170فیصدتک اضافے کافوری نوٹس لیاجائے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 4/3/2014 1
کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں50سے 170فیصدتک اضافے کافوری نوٹس لیاجائے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
نپیراکی جانب سے کراچی کے شہریوں پربجلی کے نرخوں میں ہوشرباء اضافہ غیرمنطقی اورکراچی دشمن ہے
صدراوروزیراعظم نیپراکوغیرمنطقی اورکراچی دشمن اقدامات سے بازرکھیں اورکراچی کے شہریوں کے ساتھ انصاف کریں
بجلی کے نرخوں میںیکمشت170تک اضافے سے مہنگائی کاجن بے قابوہوکرشہریوں کونگل جائیگاجبکہ ضروریات زندگی کی تمام اشیاء مزیدمہنگی سے مہنگی ہوکرعوام کی دسترس سے باہرہوجائیں گی
کراچی:۔۔۔3، اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی پرسبسڈی میں بڑی حدتک کمی کے بعدنپیراکی جانب سے کراچی کے شہریوں پربجلی کے نرخوں میں170تک اضافے کوغیرمنطقی اورکراچی دشمن اقدام قراردیتے ہوئے اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہاہے کہ فیصلہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سراسرظلم وناانصافی ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ کراچی کے شہری پہلے ہی مہنگی ترین بجلی استعمال کررہے ہیں اورتیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجودہرماہ باقاعدگی سے بجلی کے بل کی مدمیں بھاری رقم جمع کرواتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی نیپراکی جانب سے اس طرح بجلی کے نرخوں میںیکمشت 170 فیصدتک ہوشرباء اضافے سے ایک طرف مہنگائی کاجن بے قابوہوکرشہریوں کونگل جائے گاجبکہ ضروریات زندگی کی تمام اشیاء مزیدمہنگی ہونگی جوعوام کی دسترس سے باہرہوجائیں گی اور دوسری طرف کراچی کے شہریوں جوپہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے اورامن وامان کی خراب صورتحال کے باعث انتہائی پریشانی کے عالم میں زندگی بسرکررہے ہیں مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دب کررہ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کااقدام کھلی کراچی دشمنی ہیں جیسے کراچی کے شہری کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے صدرپاکستان ممنون حسین اوروزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے مطالبہ کیاکہ کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں50سے 170فیصد تک اضافے کافوری نوٹس لیاجائے اورنیپراکوغیرمنطقی اورکراچی دشمن اقدامات سے بازرکھاجائے۔
*****

9/28/2024 10:26:46 PM