Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جو قومیں اپنی آزادی کی قدر نہیں کرتیں تاریخ میں اپنی منزلت کھو دیتی ہیں، جنید فہمی


جو قومیں اپنی آزادی کی قدر نہیں کرتیں تاریخ میں اپنی منزلت کھو دیتی ہیں، جنید فہمی
 Posted on: 3/29/2014
جو قومیں اپنی آزادی کی قدر نہیں کرتیں تاریخ میں اپنی منزلت کھو دیتی ہیں، جنید فہمی
شکاگو میں منعقدہ74ویں یومِ پاکستان اور ایم کیو ایم کے 30 ویں یومِ تاسیس کی مشترکہ تقریب سے مقررین کا اظہار خیال
شکاگو ۔۔29مارچ 2014ء
ایم کیو ایم امریکہ کے سنٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہا کہ جو قومیں اپنی آزادی کی قدر نہیں کرتیں تاریخ میں اپنی منزلت کھو دیتی ہیں اور انکا نام صفحہ ہستی سے بھی مٹ جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہی قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں جو اپنی تاریخ کو یاد رکھنے کے ساتھ اس سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنا حال اور مستقبل بہتر اور روشن بنانے کی مسلسل جدوجہد کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار شکاگو میں منعقدہ ۷۴ویں یومِ پاکستان اور ایم کیو ایم کے ۳۰ ویں یومِ تاسیس کی مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے۲۳ مارچ ۱۹۴۰ کو بانیان پاکستان نے ایک قراداد منظور کر کے برصغیر میں مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کی بنیاد رکھی تھی مگر آج ۶۶ سال گزر جانے کے باوجود بھی اس آزادی کی تکمیل نہیں ہو سکی ہے، پاکستانی عوام آج بھی جاگیرداروں اور وڈیروں کے چنگل میں ہیں فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث پاکستان دو لخت ہو چکا ہے اور باقی ماندہ پاکستان کی سالمیت آج شدید ترین خطرے سے دوچار ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج سے ۳۰ برس قبل قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی بنیاد رکھی اور انکا ہمیشہ سے یہ مطالبہ رہاکہ ۱۹۴۰ کی قراداد کے مطابق مکمل صوبائی خودمختاری دی جائے اور اختیارات کو عوام کی نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔ریاست الینوئے کی اسٹیٹ سینیٹر ایرا سلورسٹین نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم پاکستانی سیاست میں ایک روشن خیال قوت ہے جسے اپنے قیام سے لیکر آج تک اپنے بھر پور اور مسلسل عوامی پزیرائی بھی حاصل ہے۔ الی نوائے ففٹیتھ وارڈ،الڈرمین ڈیبرا سلورسٹین نے ایم کیو ایم کی ۳۰ ویں یومِ تاسیس پر ایم کیو ایم کے قائداور اس سے وابستہ کارکنان کو بھر پور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا فلسفہ سچائی کی دلیل اور اس جدید دور میں کامیابی کی کنجی ہے اورکامیابی کیلئے آپ کو اپنے عمل سے اپنے قول کو ثابت کرنا ہوتا ہے۔شکاگو میں متعین پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل وقت سے گزر رہا ہے نوجوان نسل ، خصوصاََ تعلیم یافتہ نوجون ملک و قوم کا اصل سرمایہ ہیں اور اس ملک کا مستقبل ان ہی کے ہاتھوں میں ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ جو خواب بانیانِ پاکستان نے ۱۹۴۰ میں دیکھا تھا اس کی تجدید کی جائے ۔اس موقع پر یومِ پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی گئی ،تقریب کے شرکاء سے معروف صحافی جاوید ریاض، سن چیریٹی شکاگو کے انچارج آصف خان، گہوارہ ادب شکاگو کے رکن انور رومی اور فادر البرٹ فرانسس نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں ایم کیو ایم امریکہ سینٹرل کمیٹی کے ا راکین عامر قاضی، وکیل احمد جمالی، انچارج شکاگو یونٹ عدنان صدیقی، ممبر معاون کمیٹی سہیل شمس، سابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سہیل یوسف، شکاگو اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات سمیت پاکستا ن کی تمام قومیتوں اور مختلف مذاہب و مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا اختتام قائدتحریک الطاف حسین سے کئے جانے والے اس عہد کی تجدید سے ہوا کہ حالات خواہ کتنے ہی کٹھن ہوں تحریک کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

9/28/2024 10:25:25 PM