Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی


ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
 Posted on: 3/29/2014
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
قائد تحریک الطاف حسین نے فاتحہ خوانی کے اجتماع میں خصوصی شرکت کی
اجتماع میں پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، شعبہ خواتین اور سیکریٹریٹ کے ارکان نے شرکت کی 
اجتماع میں پاکستان کی سلامتی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرست شہداء کے بلنددرجات، 
پرویز مشرف کی والدہ کی صحت یابی ، الطاف حسین کی درازی عمر اورصحت وتندرستی کیلئے دعائیں
ایم کیوایم کے کارکن انورملک کے قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے، الطاف حسین
لندن۔۔۔29، مارچ2014ء
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں سرجانی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن انورملک شہیدسمیت تمام حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے خصوصی طورپرشرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست ارکان اسمبلی ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان ، شعبہ ء خواتین کی اراکین اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان بھی موجود تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی ۔ بعدازاں پاکستان کی سلامتی وبقاء ، ترقی وخوشحالی، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی، حق پرست شہداء کے بلند درجات ، شہداء کے لواحقین کیلئے صبرجمیل، لاپتہ کارکنان کی بازیابی، اسیرکارکنان کی رہائی اورسابق صدرپاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ محترمہ کی صحت یابی کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن انورملک اوراورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکن مظہر علی کے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انورملک اور مظہر علی کے قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے انورملک شہید اور مظہر علی شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 



9/28/2024 10:24:18 PM