ایم کیوایم کے زیراہتمام آج رات کو ارتھ آورمنایاجائے گا
نائن زیرو عزیز آباد سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر غیر ضروری لائیٹیں بند رکھی جائیں گی
کراچی ۔۔۔29، مارچ2014
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیز آباد اور ملک بھر میں قائم دفاتر پرآج 29، مارچ 2014ء بروز ہفتہ کو ارتھ آور (EARTH HOUR)منایاجائے گا اور رات 8:30بجے سے لیکر 9:30بجے تک نائن زیرو اور دیگر دفاتر کی لائٹیں بند رکھی جائیں گی ۔ایم کیوایم کے تحت ارتھ آور آلودگی سے بچاؤ ، ماحولیات کی بہتری ، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے اور عالمی برادری کا ساتھ دینے کیلئے ہر سال باقاعدگی سے منایاجاتا ہے ۔