Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بھٹو خاندان کے ساتھ ماضی میں ہونے والے المیوں کے تناظر میں بلا ول بھٹو زرداری کو دی جانے والی دھمکیوں کو نظر انداز نہ کیا جائے ، الطاف حسین


بھٹو خاندان کے ساتھ ماضی میں ہونے والے المیوں کے تناظر میں بلا ول بھٹو زرداری کو دی جانے والی دھمکیوں کو نظر انداز نہ کیا جائے ، الطاف حسین
 Posted on: 3/29/2014
بھٹو خاندان کے ساتھ ماضی میں ہونے والے المیوں کے تناظر میں بلا ول بھٹو زرداری کو دی جانے والی دھمکیوں کو نظر انداز نہ کیا جائے ، الطاف حسین 
بلا ول بھٹو زرداری کو دی جانے والی دھمکیوں کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے ، الطا ف حسین 
دہشت گردی کے خلاف واضح موقف اپنانے پر دہشت گرد عناصر بلاول بھٹو کے خلاف ہوگئے ہیں 
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی سابق وزیر داخلہ رحمن ملک سے فون پر گفتگو 
رحمن ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جناب الطاف حسین کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچا یا 
لندن ۔۔29مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ماضی میں بھٹو خاندان کے افراد کے ساتھ جو کچھ ہوا اس تناظر میں بلا ول بھٹو زرداری کو دی جانے والی دھمکیاں انتہائی تشویشناک ہیں اور انہیں انتہائی سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کی صبح پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک سے فون پر گفتگو کر تے ہوئے کہئی ۔سینیٹر رحمان ملک نے جناب الطاف حسین کو بلاول بھٹو زرداری کو دی جانے والی دھمکیوں کی تفصیل سے آگاہ کیا جس پر جناب الطاف حسین نے کہا کہ بلا ول بھٹو زرداری نے مذہبی انتہا پسند وں کے خلاف جو واضح موقف اختیا ر کیا ہے اس پر دہشت گردعناصر ان کے خلاف ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کے افراد کے ساتھ ماضی میں جو المیے ہوئے ہیں ان کے تناظر میں یہ ضروری ہے کہ ان دھمکیوں کو ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے اور دھمکی دینے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے ۔سینیٹر رحمن ملک نے جناب الطاف حسین کو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے اپنی حالیہ ملاقاتوں کی تفصیل سے بھی آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ آصف علی زرداری کی جانب سے جناب الطاف حسین کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا ۔
*****

9/28/2024 10:27:08 PM