ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن و سابق صوبائی وزیر قمر منصور کی بھابھی شمع مسعود کا فاتحہ سوئم
کراچی۔۔۔28مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے رکن وسابق صوبائی وزیرقمر منصور کی بھابھی شمع مسعود کا فاتحہ سوئم انکی رہائشگاہ نارتھ کراچی میں منعقد ہوا جس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی ۔قرآن خوانی وفاتحہ خوانی میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل ،سیدحیدرعباس رضوی ،احمدسلیم صدیقی ،حق پرست اراکین اسمبلی ،ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورمرحومہ کے عزیزواقارب نے شرکت کی اس موقع پرمعروف عالم دین مولاناتنویرالحق تھانوی نے مرحومہ کے بلند درجات اور مغفرت کے لئے خشوع وخضوغ کے ساتھ دعا کرائی ۔