رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ایم کیوایم کے سینئر رکن سلیم شہزاد کی بنیادی رکنیت غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردی، اعلامیہ
سلیم شہزاد کے ذاتی یا کاروباری لین دین کا تعلق بلواسطہ یا بلاواسطہ ایم کیوایم سے ہرگز نہیں ہوگا
کراچی ۔۔۔28، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر ایم کیوایم برطانیہ کے سینئررکن سلیم شہزادکی بنیادی رکنیت غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ تنظیمی نظم وضبط کی سختی سے پابندی کریں۔
دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ سلیم شہزاد کے ذاتی یاکاروباری لین دین کے معاملات کا تعلق ان کی اپنی ذات سے ہوگا ۔ اس کا تعلق بلواسطہ یا بلاواسطہ ایم کیوایم سے ہرگز ہرگز نہیں ہوگا ۔