Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نجی ٹی وی چینل (ایکسپریس نیوز) لاہور کے اینکر پرسن رضا رومی کی گاڑی پر فائرنگ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


نجی ٹی وی چینل (ایکسپریس نیوز) لاہور کے اینکر پرسن رضا رومی کی گاڑی پر فائرنگ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 3/28/2014
نجی ٹی وی چینل (ایکسپریس نیوز) لاہور کے اینکر پرسن رضا رومی کی گاڑی پر فائرنگ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
رضا رومی کی گاڑی پر فائرنگ آزادی صحافت پر حملہ ہے
گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور ذمہ دار دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے، الطاف حسین
لندن۔۔۔28،مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نجی ٹی وی چینل(ایکسپریس نیوز)لاہور کے اینکر رضا رومی کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورفائرنگ کے نتیجے میں ڈائیورکے جاں بحق اورگارڈ کے زخمی ہونے پرگہرے رنج وغم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے رضا رومی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایکسپریس نیوز لاہور کے اینکر رضا رومی پر فائرنگ کاواقعہ آزادی صحافت پرحملہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی دہشت گردوں نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایکسپریس نیوز ڈی سی این جی وین پرفائرنگ کے نتیجے میں ٹیکنیشن سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ جناب الطاف حسین نے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے رضارومی کے ڈرائیورکے سوگوارلواحقین اورایکسپریس نیوزکی ٹیم سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہید ڈرائیور کواپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ جناب الطاف حسین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاکہ رضارومی کی گاڑی پرفائرنگ کانوٹس لیاجائے اوررضارومی پرقاتلانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔ انہوں نے زخمی گارڈ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

9/28/2024 10:21:56 PM