Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن مظہر علی کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن مظہر علی کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 3/28/2014
ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن مظہر علی کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔28، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے کارکن مظہر علی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور قتل کی اس واردات کو کھلی دہشت گردی اور شہر کا امن سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کارروائیاں جاری ہیں لیکن قتل کی ان وارداتوں میں ملوث سفاک دہشت گرد قانون کی گرفت سے اب تک محفوظ ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سفاک دہشت گرد چن چن کر جس طرح سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کررہے ہیں اس سے صاف اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ دہشت گردوں کے سرپرست ایم کیوایم کے حق پرستانہ پیغام سے خوفزدہ ہیں اور اسی وجہ سے قتل و غارتگری کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے مظہر علی شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے کارکن کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ دریں اثناء مظہر علی شہید کو غازی آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نما زجنازہ بعد نماز جمعہ بلال مسجد میں ادا کی گئی ۔ نما ز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن ،کراچی تنظیمی کمیٹی ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر کمیٹی کے اراکین ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ 

9/28/2024 10:27:17 PM