Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

زمین کے ماحول کو آلودگی سے بچانے او ربہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ماحولیاتی درجہ حرارت پر قابو پایاجائے، الطاف حسین


زمین کے ماحول کو آلودگی سے بچانے او ربہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ماحولیاتی درجہ حرارت پر قابو پایاجائے، الطاف حسین
 Posted on: 3/28/2014
زمین کے ماحول کو آلودگی سے بچانے اوربہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ماحولیاتی درجہ حرارت پر قابو پایاجائے، الطاف حسین
پاکستانی عوام 29مارچ 2014ء ہفتہ کی رات 8:30بجے سے 9:30بجے تک تمام غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں ، الطاف حسین کی اپیل 
ارتھ آور کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا بیان 

لندن۔۔۔28، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ زمین کے ماحول کو آلودگی سے بچانے او ربہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ماحولیاتی درجہ حرارت پر قابو پایاجائے اور ا س سلسلے میں عالمی برادری کی کوششوں کا بھر پور ساتھ دیاجائے ۔ ارتھ آور کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں توانائی کے حصول کے ذرائع محدود ہیں ، نئے اور ارزاں توانائی کے ذرائع کے حصول میں عدم دلچسپی کی وجہ سے خام تیل کے استعمال میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے ، وافر مقدار میں خام تیل کے جلنے کی وجہ سے فضا میں زہریلی گیسوں کے اخراج میں اضافہ ہوا ہے جس کے منفی اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر کے موسم پر مرتب ہورہے ہیں ۔انہوں نے دنیا بھر بالخصوص پاکستان کی عوام سے کہا ہے کہ وہ دنیا کو ایک پائیداراور محفوظ سیارہ بنانے مثبت کوشش جاری رکھیں ، ارتھ آور اسی سلسلہ کی کڑی ہے اور ہمارے سیارے میں رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے ارد گرد کے ماحول میں توانائی کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب برتیں۔ جناب الطاف حسین نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ 29مارچ 2014ء ہفتہ کی رات 8:30بجے سے 9:30بجے تک تمام غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں اور زمین کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ 

9/28/2024 10:26:01 PM