Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام کو اپنی جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کیلئے خود میدان عمل میں آنا ہوگا، الطاف حسین


عوام کو اپنی جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کیلئے خود میدان عمل میں آنا ہوگا، الطاف حسین
 Posted on: 3/28/2014
عوام کو اپنی جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کیلئے خود میدان عمل میں آنا ہوگا، الطاف حسین
چوری ،بنک ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں قابل تشویش ہیں
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت وانتظامیہ نے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصرکے رحم وکرم پرچھوڑدیا ہے
پوش علاقوں کے مکین اپنے بچوں کی جان ومال اور عزت وآبروکے تحفظ کیلئے فوری طورپر ویجلنس کمیٹیاں تشکیل دیں
لندن۔۔۔28،مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی سمیت ملک بھر میں چوری ،بنک ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو اپنی جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کیلئے اپنی مددآپ کے تحت خود میدان عمل میں آنا ہوگا۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کو رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان سے بیک وقت ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر ،معاشرے کیلئے ناسور اورغلاظت بن چکے ہیں لیکن افسوس کہ معاشرے کی ان غلاظتوں کو صاف کرنے اورعوام کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجید کی سورۃ رعدمیں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان قوموں کی حالت نہیں بدلتا جوقومیں اپنی حالت بدلنے کیلئے خود تیارنہ ہوں ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک منظم منصوبے کے تحت شہر میں اغواء برائے تاوان ، چوری ، بنک ڈکیتی اوردیگر جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے اورایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت وانتظامیہ نے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصرکے رحم وکرم پرچھوڑدیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپنی اور اپنے گھروالوں کا دفاع کرنا انسان کا بنیادی حق ہے اور اپنے دفاع کاحق دین اسلام اور اقوام متحدہ کا چارٹربھی دیتا ہے لہٰذا عوام کا بنیادی فرض ہے کہ وہ جگہ جگہ ویجلنس کمیٹیاں قائم کرکے اپنے محلے اور گھربارکی حفاظت خود کریں ۔جناب الطاف حسین نے ڈیفنس ،کلفٹن ، کے ڈی اے اسکیم، ناظم آباد، نارتھ ناظم ، گلشن اقبال اور شہر کے دیگر علاقوں میں مقیم مختلف برادریوں سے اللہ اوررسولؐ کے نام پر دردمندانہ اپیل کی کہ اپنے اوراپنے بچوں کی جان ومال اور عزت وآبروکے تحفظ کیلئے فوری طورپر ویجلنس کمیٹیاں تشکیل دیں اوراپنے اپنے محلے اورگھربار کی حفاظت کیلئے خودمیدان عمل میں آکر کردارادا کریں۔جناب الطاف حسین نے جرائم کی وارداتوں کے دوران جاں بحق ہونے والے شہریوں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔

9/28/2024 10:21:39 PM