Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم آسٹریلیا کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے تیسویں یوم تاسیس یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد


ایم کیو ایم آسٹریلیا کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے تیسویں یوم تاسیس یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
 Posted on: 3/27/2014
ایم کیو ایم آسٹریلیا کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے تیسویں یوم تاسیس یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
ایم کیو ایم ملک سے فرسودہ ،جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کی جدو جہد کر رہی ہے، ثاقب رضوان،انچارج ایم کیو ایم آسٹریلیا
تقریب کے شرکاء نے ضرورت پڑنے پر وطن عزیز کے لیے جان نچھاور کر نے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے یک زبان ہوکر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا اور ملی نغمے گائے
کراچی ۔۔۔27مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے آسٹریلیا میلبورن انٹرنیشنل یونٹ کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں ایم کیو ایم کے 30یوم تاسیس اوریوم پاکستان کے کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں قائم ایم کیوایم کے انٹر نیشنل یونٹس کے کارکنان ، ذمہ داران اور آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم میلبورن یونٹ کے انچارج ثاقب رضوان نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے پاکستان کے محروم و مظلوم طبقے کے جائز حقوق کے لیے 30سال قبل ایم کیو ایم کے نام سے جس عوامی جدو جہد کا آغاز کیا تھا آج وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور ہر علاقے ، رنگ ،نسل ، زبان ، فرقے ، مذہب اور طبقے سے تعلق رکھنے والے حق پرست اس جدو جہد کا حصہ ہے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے فرسودہ ،جاگیردارانہ اور سر مایہ دارانہ نظام کے خاتمے کی جدو جہد کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ظالم قوتوں نے قائد تحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین ، جواں سال بھانجے عارف حسین سمیت ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنان و ذمہ داران کو شہید کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جو دہشتگردوں کے خلاف ببانگ دہل صدا بلند کرتی رہی ہے اوردہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے ۔ اس موقع پر کارکنان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے تجدید عہد وفا کیا اور انکی درازئ عمر اور صحت و تندرستی کے لیے دعائیں کیں۔ایم کیو ایم آسٹریلیا کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکاء نے مختلف ملّی نغمے گا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا اورضرورت پڑنے پر وطن عزیز کے لیے جان نچھاور کردینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔ تقریب کے اختتا م شرکاء نے یک زبان ہوکر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا۔

9/28/2024 10:24:58 PM