Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو سیاست میں حصہ لینے سے روکنا سراسر ظلم ہے،الطاف حسین


دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو سیاست میں حصہ لینے سے روکنا سراسر ظلم ہے،الطاف حسین
 Posted on: 3/27/2014
دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو سیاست میں حصہ لینے سے روکنا سراسر ظلم ہے،الطاف حسین
اس آئینی پابندی کو آئینی ترمیم کے ذریعہ ختم کرنااوورسیزپاکستانیوں سمیت پوری قوم کا مطالبہ ہے
آئینی ترمیم کے ذریعہ دہری شہریت کے قانون کو ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں اورردہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق دلانے کیلئے بھرپورکردارادا کریں، حق پرست اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت
حکومت، تھراور چولستان میں ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف، ادویات اور کیمپس بھیجے 
ملک سے غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں
رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب
لندن ۔۔۔27،مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئینی ترمیم کے ذریعہ دہری شہریت کے قانون کو ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں اوردہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق دلانے کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کریں ۔ 
یہ بات انہوں نے جمعرات کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کے مشترکہ اجلاس سے بیک وقت ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار، ملک کی مجموعی معاشی صورتحال ،مہنگائی ،بے روزگاری ،غربت کی مجموعی رفتار میں اضافے اور حکومت اور طالبان کے مابین ہونے والے مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کے علاوہ تھر اور چولستان میں قحط کی صورتحال، غذائی قلت اور طبی امداد کی عدم فراہمی کے باعث بچوں کی ہلاکتوں اورقحط زدہ علاقوں کی ناگفتہ بہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہرماہ باقاعدگی سے خطیر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں،ہرقدرتی اور ناگہانی آفات کے موقع پر اربوں روپے امداد دیتے ہیں اور بیرون ملک ، پاکستان کا وقاربلند کرنے اور اس کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں انہیں پاکستانی سیاست میں حصہ لینے سے روکنے کا عمل انتہائی غیرمنصفانہ ہے ۔ دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو سیاست میں حصہ لینے سے روکنا سراسر ظلم ہے اور اس آئینی پابندی کو آئینی ترمیم کے ذریعہ ختم کرنا نہ صرف محب وطن اوورسیز پاکستانیوں بلکہ پوری قوم کا مطالبہ ہے۔انہوں نے حق پرست اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ دہری شہریت کے قانون کو ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں اور اس ضمن میں حکومت اور دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کریں۔
جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کو دووقت کی باعزت روٹی فراہم کرنے ،ملک سے غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ۔ تھراور چولستان میں ملک بھر سے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف بمعہ ادویات اور کیمپس بھیجے جائیں اور دیگر مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ تھر اورچولستان کے مفلوک الحال افرادکی ہرممکن خبرگیری بھی کی جائے ۔انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے پرزوراپیل کی کہ وہ ملک کے معاشی استحکام اور اپنے مفلوک الحال پاکستانیوں کی امداد کیلئے زیادہ سے زیادہ عطیات پاکستان بھیجیں ۔ 

9/28/2024 10:25:49 PM