Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے رکن و سابق صوبائی وزیر قمر منصور کی بھابھی شمع مسعود کومحمد شاہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا


ایم کیوایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے رکن و سابق صوبائی وزیر قمر منصور کی بھابھی شمع مسعود کومحمد شاہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا
 Posted on: 3/26/2014
ایم کیوایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے رکن و سابق صوبائی وزیر قمر منصور کی بھابھی شمع مسعود کومحمد شاہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا
نمازِجنازہ اورتدفین میںِ رابطہ کمیٹی،حق پرست نمائندوں، شعبہ جات کے ارکان، شعبہ ہائے زندگی وابستہ افراداورمختلف سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت 
کراچی۔۔۔ 26مارچ2014ء
ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے رکن و سابق صوبائی وزیرقمر منصور کی بھابھی اور ایم کیو ایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کمیٹی کے رکن مسعود صدیقی کی اہلیہ شمع مسعودمرحومہ کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپردِخاک کردیاگیا ۔اس سے قبل مرحومہ کی نمازِجنازہ بعدنمازِ عصر جامع مسجد بلال سیکٹر 11-C/1 نارتھ کراچی میں ادا کی گئی،مرحومہ کی نمازِجنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصر جمال ، اراکینِ رابطہ کمیٹی سیدحیدر عباس رضوی، واسع جلیل، انچارج و اراکین کراچی تنظیمی کمیٹی حق پرست اراکین اسمبلی ریحان ہاشمی، عبداللہ شیخ، وسیم قریشی، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ، یونٹ و سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان ، پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں، صحافیوں،سیاسی وسماجی اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ اہم شخصیات اور مرحومہ کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دریں اثناء مرحومہ کافاتحہ سوئم 28مارچ بعدنمازجمعہ بلال مسجدسیکٹر 11-C/1 میں ہوگا جس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی خواتین کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اہتمام مرحومہ کی رہائشگاہ پرہے۔

9/28/2024 10:25:26 PM