Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم امریکہ کے زیر اہتمام ۳۰واں یوم تاسیس واشنگٹن ، نیو یارک ، نیو جرسی ، شکاگو ، ہیوسٹن ، اٹلانٹا ، لاس اینجلز ، ڈیلاس اور ڈیٹرائٹ سمیت ریاست ہائے امریکہ کے 16شہروں میں جوش و خروش سے منایا گیا


ایم کیوایم امریکہ کے زیر اہتمام ۳۰واں یوم تاسیس واشنگٹن ، نیو یارک ، نیو جرسی ، شکاگو ، ہیوسٹن ، اٹلانٹا ، لاس اینجلز ، ڈیلاس اور ڈیٹرائٹ سمیت ریاست ہائے امریکہ کے 16شہروں میں جوش و خروش سے منایا گیا
 Posted on: 3/26/2014
ایم کیوایم امریکہ کے زیر اہتمام ۳۰واں یوم تاسیس واشنگٹن ، نیو یارک ، نیو جرسی ، شکاگو ، ہیوسٹن ، اٹلانٹا ، لاس اینجلز ، ڈیلاس اور ڈیٹرائٹ سمیت ریاست ہائے امریکہ کے16شہروں میں جوش و خروش سے منایا گیا
ایم کیو ایم کی تاریخ کارکنان کی انتھک جدوجہد، اسیروں اور شہداء کی لازوال قربانیوں سے عبارت ہے ۔ جنید فہمی
یوم تاسیس کے اجتماعات میں کارکنان نے جناب الطاف حسین سے اپنے عہد کی تجدید کی 
شکاگو (امریکہ) 
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے زیرِاہتمام ایم کیو ایم کا ۳۰ واں یومِ تاسیس واشنگٹن ،نیویارک، نیوجرسی، شکاگو، ہیوسٹن، اٹلانٹا، لاس اینجلز،ڈیلاس اور ڈیٹرائٹ سمیت ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے16 شہروں میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا جن میں کارکنان نے قائدِ تحریک الطاف حسین سے اپنے عہد وفا کی تجدید کی۔ مختلف شہروں میں ہونے والے یومِ تاسیس کے اجتماعات میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی وسیم زیدی، عامر قاضی، توصیف خان، ثاقب محی الدین، گل محمد، علی حسن، وکیل احمد جمالی اور اسد صدیقی سمیت ذمہ داران وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اجتماعات میں حق پرست شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس موقع پر تحریک کی کامیابی، ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے، پاکستان کی سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازیء عمر صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔شکاگومیں منعقد یوم تاسیس کے اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہاکہ۱۸ مارچ کا دن صرف ایم کیو ایم ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کا بھی ایک عہد ساز دن ہے کیونکہ اس دن پاکستان کے روایتی جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ طرزد سیاست اور دولت کی بنیاد پر مسند اقتدار پر قابض ہونے والے زمینی خداؤں کی فر عونیت کے خاتمے کی بنیاد رکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حق پرستی کی جدوجہد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں، ذمہ داران و کارکنان اور ہمدرد عوام کو متعدد مر تبہ آگ و خون کی دریا عبور کرنے پڑے، پاکستان میں اسٹیٹس کو کو برقرار رکھنے ،عوام کو حق حکمرانی سے دور رکھنے اور ایم کیو ایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے شہری سندھ کے گھر گھر میں صف ماتم بچھائی گئی،ہزاروں کارکنان کو سرکاری عقوبت خانوں میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کرشہید یا ہمیشہ کیلئے معذور کردیا گیا، درجنوں کارکنان بعد از گرفتاری لاپتہ ہیں اور ان ریاستی جرائم اور مظالم کاسلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام تر مظالم، جبرواستبداد اور محلاتی سازشوں کے باوجود نہ صرف ایم کیوایم کی جدوجہد جاری ہے بلکہ اسکی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔۳۰ سال پہلے لگایا جانے والا حق پرستی کا ننھا پودا آج تناور درخت میں تبدیل ہو چکا ہے اور اسکی شاخیں پورے پاکستان میں پھیل چکی ہیں اور انشااللہ وہ دن دور نہیں جب روز انقلاب کا سورج طلوع ہوگا اور باطل پرستوں کو عبرتناک شکست ہوگی۔ اٹلانٹا میں منعقدہ اجتماع سے ایم کیو ایم امریکہ کے جوائن آرگنائزر ندیم صدیقی نے کارکنان سے اپنے خطاب میں کہا کہ جبرواستبداد کے معاشرے اور موجودہ دور میں قائدتحریک الطاف حسین حق و صداقت کی آواز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے۹۸ فیصد عوام کی رہنمائی اور رہبری کا بیڑہ اٹھایا ہے اور وہ عوامی انقلاب کے ذریعے ایک ایسا منصفانہ نظام لانا چاہتے ہیں جس کی بدولت ہر انسان کو اپنی بھر پور آزادی کے ساتھ اسکے حقوق حاصل ہوں۔ نیویارک سے اجتماع سے جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۱۸ مارچ ۱۹۸۴کو شروع ہونے والے سفرانقلاب کو رواں دواں ہوئے آج ۳۰ سال مکمل ہوگئے ہیں اس دوراں ایم کیو ایم اور اسکے کارکنان نے کسی بھی طاغوتی طاقت کے سامنے سر نہیں جھکایا اور تحریک کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے لازوال قربانیاں پیش کی ۔

9/28/2024 10:27:13 PM