Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قومی مشائخ کونسل کے صدر و سجادہ نشین گڑھی شریف ،درگاہ اجمیر شریف انڈیا کے گدی نشین ، پاک پتن شریف کے گدی نشین کی پنجاب سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ کے وفد کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات


قومی مشائخ کونسل کے صدر و سجادہ نشین گڑھی شریف ،درگاہ اجمیر شریف انڈیا کے گدی نشین ، پاک پتن شریف کے گدی نشین کی پنجاب سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ کے وفد کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
 Posted on: 3/26/2014
قومی مشائخ کونسل کے صدر و سجادہ نشین گڑھی شریف ،درگاہ اجمیر شریف انڈیا کے گدی نشین ، پاک پتن شریف کے گدی نشین کی پنجاب سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ کے وفد کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
ایم کیوایم کے زیراہتمام لاہور میں منعقد کی جانے والی عظیم الشان صوفیائے کرام کانفرنس ؒ کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی
صوفیائے کرام کانفرنس کی زبردست کامیابی نے ملک میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف قوم میں حوصلہ پیدا کیا ہے ، علماء و مشائخ و درگاہوں کے سجادہ و گدی نشین کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو 
دین اسلام کو اس کی اصل روح کے مطابق اپنی اپنی زندگی کا شعار بنانے میں ہی سب کی بقاء و سلامتی مضمر ہے، رابطہ کمیٹی اراکین کی گفتگو 
کراچی ۔۔۔26، مارچ2014ء 
قومی مشائخ کونسل کے صدر اور سجادہ نشین گڑھی شریف خواجہ غلام طب الدین فریدی ،گدی نشین اجمیر شریف انڈیا کی درگاہ کے گدی نشین سید بلال چشتی اور پاک پتن شریف کے گدی نشین دیوان عظمت محمود پنجاب سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ کے ایک وفد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدر عباس رضوی ، سیف یار خان اور شاکر علی سے ملاقات کی اور انہیں ایم کیوایم کے زیراہتمام لاہور میں منعقد کی جانے والی عظیم الشان صوفیائے کرام کانفرنس ؒ کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وفد میں گولڑہ شریف اسلام آباد کے جی۔ اے حق چشتی ، گڑھی شریف کے شہزادہ اظہر الحسن شاہ گیلانی ، اوکاڑ ہ شریف کے پیر صاحبزادہ سعید احمد صابری ، ملتان شریف کے صاحبزادہ فضیل احمد ،حیدرآباد سے سید جنید شاہ گیلانی ، قومی مشائخ کونسل سندھ کے چیف کو آرڈی نیٹر صابر داؤ اور مہر منیر فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین حشام داؤد کے علاو ہ نصرت خان اور دیگر شامل تھے ۔ ملاقات میں درگاہوں کے گدی نشینوں اور علماء و مشائخ نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں منعقد کی گئی صوفیائے کرام کانفرنس کی زبردست کامیابی نے ملک میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف قوم میں حوصلہ پیدا کیا ہے اور جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے صوفیائے کرام اور اولیائے کرام کے درس و تعلیمات کے فروغ کیلئے جو نیک کاوش انجام دی ہے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسے بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور ملک و قوم کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے عفریت سے نجات دلائے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوفیائے کرام اور اولیائے کرام کی تعلیمات برصغیر پاک و ہند کا اثاثہ ہیں اور دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے ماحول میں آج اولیائے کرام کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لاہور میں صوفیائے کرام کانفرنس کا انعقاد اور اس کی فقید المثال کامیابی کے ثمرات ملک و قوم کو ضرور میسر آئیں گے اور ملک بھر کے عوام کی خواہشات ، امنگوں اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کے مطابق ہی دین اسلام کو اس کی اصل روح کے مطابق اپنی اپنی زندگی کا شعار بنانے میں ہی سب کی بقاء و سلامتی مضمر ہے اور ان تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ملک کو منافرت ، دہشت گردی اور دیگرمسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ ، درگاہوں کے سجادہ اور گدی نشینوں کی نائن زیروآمد کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں بھی صوفیائے کرام کانفرنس کی کامیابی پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ۔ 



9/28/2024 10:22:05 PM