Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قمر منصور کی بھابھی کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت


قمر منصور کی بھابھی کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
 Posted on: 3/25/2014
قمر منصور کی بھابھی کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت 
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان قمر منصور اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
محترمہ شمع مسعود گذشتہ کئی روز سے علیل تھیں اور مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھیں 
لندن ۔۔25مارچ 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن اور سابق حق پرست صوبائی وزیر قمر منصور کی بھابھی محترمہ شمع مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ چند روز قبل ہی قمر منصور کے والد کا انتقال ہوا تھا اوراب ان کے خاندان کو ایک اور صدمہ کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے قمر منصور اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں اور ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ شمع مسعود کی مغفرت فرمائے ، انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔آمین 
واضح رہے کہ محترمہ شمع مسعودگذشتہ کئی روز سے شدید علیل تھیں اور مقامی اسپتال کے انتہائی نگہد اشت کے وارڈ میں زیر علاج تھیں جہاں آج وہ خالق حقیقی سے جاملیں ۔

9/28/2024 10:26:48 PM