Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ایک طلباء تنظیم کے بطن سے جنم لیا اور ایم کیو ایم کی بنیاد ہی طلباء اور مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے رکھی گئی


ایم کیو ایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ایک طلباء تنظیم کے بطن سے جنم لیا اور ایم کیو ایم کی بنیاد ہی طلباء اور مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے رکھی گئی
 Posted on: 3/25/2014
ایم کیو ایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ایک طلباء تنظیم کے بطن سے جنم لیا اور ایم کیو ایم کی بنیاد ہی طلباء اور مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے رکھی گئی
36سال قبل جامعہ کراچی سے جنم لینے والی اے پی ایم ایس او آج ایک ایسا تنا ور درخت بن چکی ہے جن کے سائے میں پاکستان کے چپہ چپہ میں ہر مظلوم فیضیاب ہورہا ہے ، اس کا پیغام ملک کی ہر گلی ، ہر محلہ میں پھیل چکا ہے، واحد گجر، ڈاکٹر عمران ملہی
جامع پنجاب اور لاہور کے دیگر تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 50سے زائد طلباء کا قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے APMSOمیں شمولیت کا اعلان 
لاہور ۔۔۔۔25، مارچ،2014ء
جامعہ پنجاب اور لاہور کے دیگر تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 50سے زائد طلباء نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے APMSOمیں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ یہ اعلا ن انہو ں نے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیو ایم لاہور ڈسٹرکٹ کے سینئر نائب صدر واحد احمد گجر اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عمران ملہی ودیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم ضلع لاہور کے سینئر نائب صدر واحد احمد گجر اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عمران ملہی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ایک طلباء تنظیم کے بطن سے جنم لیا اور ایم کیو ایم کی بنیاد ہی طلباء اور مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے رکھی گئی اسی لیے پاکستان سے فرسودہ جاگیردارنہ، وڈیرانہ اور دہرے تعلیمی نظام کے خاتمے کیلئے تعلیم یافتہ باشعور نوجوانوں کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنس آرگنائزیشن سے جنم لینے والی متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد جمہوری جماعت ہے جس نے غریب متوسط طبقہ طبقہ سے جنم لیا،جسے کسی جاگیردار اور وڈیرے کی حمایت حاصل نہ تھی اور اسی لیے آج ایم کیو ایم کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہا کہ آج سے 36سال قبل جامعہ کراچی سے جنم لینے والی اے پی ایم ایس او آج ایک ایسا تنا ور درخت بن چکی ہے جس کے سائے میں پاکستان کے چپہ چپہ میں ہر مظلوم فیضیاب ہو رہا ہے ، اس کا پیغام ملک کی ہر گلی ، ہر محلہ میں پھیل چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے 98%فیصد مظلوم و محکوم طبقہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اور ایماندار افراد کو اسمبلیوں میں بھیجا اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا ۔انہوں نے کہا کہ APMSOہمیشہ سے فروغ علم کیلئے کوشاں ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پنجاب سمیت ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں APMSOکے کارکن علم کی شمع کو روشن کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ملک میں غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کا انقلاب جلدبرپا ہو گا اور APMSOکے کارکنان غریبوں کی حکمرانی کے انقلا ب میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کرینگے اور انقلا ب میں طلبہ و طالبات کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ اس موقع پرطلباء کے وفد نے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی قیادت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب میں تحریکی کام کو مزید بہتر بنانے کا عزم کیا ۔

9/28/2024 10:24:19 PM