Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے زیر اہتمام ٹورنٹو‘ کیلگری‘ مونٹریال‘ ونڈسر‘ اور ایڈمنٹن میں ایم کیوایم کا ۳۰ واں یوم تاسیس اور پاکستان کا ۷۴ واں’’ یوم قرار داد پاکستان ‘‘ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا


متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے زیر اہتمام ٹورنٹو‘ کیلگری‘ مونٹریال‘ ونڈسر‘ اور ایڈمنٹن میں ایم کیوایم کا ۳۰ واں یوم تاسیس اور پاکستان کا ۷۴ واں’’ یوم قرار داد پاکستان ‘‘ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
 Posted on: 3/24/2014
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے زیر اہتمام ٹورنٹو‘ کیلگری‘ مونٹریال‘ ونڈسر‘ اور ایڈمنٹن میں ایم کیوایم کا ۳۰ واںیوم تاسیس اور پاکستان کا ۷۴ واں’’ یوم قرار داد پاکستان ‘‘‘انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
ایم کیوایم کا ۳۰ واں یوم تاسیس قائد تحریک الطاف حسین کی فکر انگیز قائدانہ صلاحیتوں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کا مرہون منت ہے ‘ آصف قاضی
کینیڈا(پ ر)۲۴،مارچ،۲۰۱۴
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے زیر اہتمام ایم کیوایم کا ۳۰ واں ’’یوم تاسیس ‘‘اور پاکستان کا ۷۴ واں ’’یوم قرار داد پاکستان ‘‘انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں ٹورنٹو‘ کیلگری‘ مونٹریال‘ ونڈسر‘ اور ایڈمنٹن میں اور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزآصف قاضی، جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسن، اراکین سینٹرل آرگنائزر کمیٹی ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ،چیپٹرز انچارجز و کارکنان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے آصف قاضی نے کہا کہ ایم کیوایم کا ۳۰ واں یوم تاسیس قائد تحریک الطاف حسین کی فکر انگیز قائدانہ صلاحیتوں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کا مرہون منت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی نازک ترین صورتحال میں ایم کیوایم قومی یکجہتی کو فروغ دے رہی ہے اور جذبہ حب الوطنی کی شمع کو تھام کر اپنی منزل کی جانب تیزی کے ساتھ رواں دواں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی سلامتی ، خودمختاری اور استحکام کے حوالے سے پاکستان میں جناب الطاف حسین نے واضح اور دو ٹوک مؤقف اختیار کررکھا ہے جسے ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے عوام کی حمایت اور تائید حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم اور اس کے کارکنان مسلح افوا ج اور فورسز کے ساتھ ہیں اور ملک کی بقاء وسلامتی اور خود مختاری کے معاملے پرنہ صرف متحرک ہیں بلکہ ذہنی و جسمانی طور پر تیار بھی ہیں ۔ اجتماعات میں کیک کاٹے گئے اور پاکستان کے ملی نغمے گائے گئے جس کے باعث فضا پاکستان زندہ با ، قائد اعظم زندہ باد اور اور الطاف حسین زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی۔آخر میں حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، پاکستان کی سلامتی ‘ خوشحالی ، امن و امان کے قیام ، دہشت گردی اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے دعا ئیں بھی کی گئیں ۔ 

9/28/2024 10:26:22 PM