Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور میں لیڈی ہیلتھ ورکر کا بہیمانہ قتل کھلی بربریت اور سفاکیت ہے ، الطاف حسین


پشاور میں لیڈی ہیلتھ ورکر کا بہیمانہ قتل کھلی بربریت اور سفاکیت ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 3/24/2014
پشاور میں لیڈی ہیلتھ ورکر کا بہیمانہ قتل کھلی بربریت اور سفاکیت ہے ، الطاف حسین 
طالبان اس سے قبل بھی پشاور ،کراچی اور مختلف شہروں میں کئی پولیو ورکرز کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا چکے ہیں جن میں خواتین پولیو ورکرز بھی شامل ہیں
جوسفاک اور درندہ صفت عناصر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اپنی دہشت گردی کانشانہ بنا رہے ہیں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں
جنگ بندی کے اعلان کے باوجود طالبان کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں ، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہئے 
قوم کے معصوم بچوں کو پولیو او ردیگر بیماریوں سے بچا ؤ کے لئے علاقہ علاقہ جاکر بچوں کو ویکسین پلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز اصل جہاد کررہی ہیں
لیڈی ہیلتھ ورکرز کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردووں کو گرفتار کیا جائے ،لیڈی ہیلتھ ورکر کو تحفظ فراہم کیا جائے
لندن ۔۔24مارچ 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور میں لیڈی ہیلتھ ورکرکے اغوا اور بہیمانہ قتل کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو کھلی بربر یت اورسفاکیت قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ طالبان اس سے قبل بھی پشاور ،کراچی اور مختلف شہروں میں کئی پولیو ورکرز کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا چکے ہیں جن میں خواتین پولیو ورکرز بھی شامل ہیں اور اب پشاور میں ایک اور خاتون پولیو ورکرکواغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ جناب الطاف حسین نے لیڈی ہیلتھ ورکرکے اغوا اور قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے معصوم بچوں کو پولیو او ردیگر بیماریوں سے بچا ؤ کے لئے علاقہ علاقہ جاکر بچوں کو ویکسین پلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز در اصل جہاد کررہی ہیں اور جوسفاک اور درندہ صفت عناصران لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اپنی دہشت گردی کانشانہ بنا رہے ہیں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا جنگ بندی کے اعلان کے باوجود طالبان کی جانب سے پولیوورکرز کے قتل اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیاں بدستور جاری ہیں ، لہٰذا وفاقی حکوت کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ۔جناب الطاف حسین نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاورمیں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ 

9/28/2024 10:23:05 PM