Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یوم پاکستان کے موقع پر ایم کیو ایم کے شعبہ خصوصی افراد کے تحت’’ میرا پاکستان ۔۔۔ سب کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد


یوم پاکستان کے موقع پر ایم کیو ایم کے شعبہ خصوصی افراد کے تحت’’ میرا پاکستان ۔۔۔ سب کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد
 Posted on: 3/23/2014
یوم پاکستان کے موقع پر ایم کیو ایم کے شعبہ خصوصی افراد کے تحت’’ میرا پاکستان ۔۔۔ سب کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد 
پاکستان مختلف بیماریوں کے شکار جسم کی مانند ہے،ہمیں متحد قوم بن کر ملک کو بیماریوں سے نجات دلانی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
قائد تحریک الطاف حسین نے اپنے کارکنان کو دنیا بھر کے خصوصی افراد سے محبت اور حسن سلوک کا درس دیا ہے،
تقریب میں خصوصی بچوں نے قومی نغموں کی دھن پر ٹیبلو پیش کئے اور قومی نغمے گا کر پاکستا ن سے اپنی محبت کا اظہار کیا
لال قلعہ گراؤنڈ میں ملک بھر سے خصوصی افراد کی نمائندہ سماجی تنظیموں ، ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی، لٹریچر کمیٹی اور شعبۂ خواتین کی جانب سے اسٹالز بھی لگائے گئے ،
کراچی ۔۔ 23مارچ2014ء 
متحدہ قومی مومنٹ کے شعبہ خصوصی افراد PWDs(Persons With Disablities)ونگ کے زیر اہتمام 23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں میرا پاکستان ۔۔۔ سب کا پاکستان کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج یو م پاکستان کا دن تمام ہم وطنوں کے لیے ملک سے تجدید عہد وفا کا دن ہے ۔ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے ملک کو درپیش مختلف مسائل سے بلکل اسی عزم کے ساتھ نبرد آزماہونگے جس طرح مختلف بیما ریوں کا شکار یہ خصوصی افراد اپنی زندگیوں کو خوشی کے ساتھ گزار رہے ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جس طرح یہ خصوصی افرادتمام تر مشکلات سے نبر د آ زما ں ہوتے ہوئے اپنی زندگیاں گزارتے ہیں اس پر دنیا بھر کے خصوصی افراد خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین پاکستان کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جنھوں نے اپنی جماعت ایم کیوایم میں خصوصی افراد کی نمائندگی وداد رسی کے لیے کمیٹی قائم کی اور اپنے کارکنان و ذمہ داران کو دنیا بھر کے خصوصی افراد سے محبت اور ان سے حسن سلوک کا درس دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بھی موجودہ حالات میں مختلف بیماریوں کے شکار جسم کی مانند ہے اور ہم نے اپنے حوصلے اور عزم سے متحد قوم بن کر ملک کو اس بیماریوں سے نجات دلانی ہے ۔ تقریب میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی ، کہف الوریٰ ، ایم کیوایم PWDsونگ کے انچارج عدنان سرور و اراکین ، خصوصی افراد ونگ کے لیگل ایڈ وائزر منّا بھائی ،حق پرست رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم شعب�ۂ خواتین کی انچارج کشورزہرہ ،رکن سندھ اسمبلی نائلہ لطیف ، معروف ادبی شخصیت و قلمکارمشتاق لاشاری، خصوصی افراد کی نمائندہ مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان ،دی ایفورٹ اسکول ، اجالا ء اسکول ، APHAٹریننگ و وکیشنل سینٹر ، پیور پاکستان ایڈوانس ولفیر آرگنائزیشن ، SRSCاسکول ، اسپیشل گورنمنٹ اکیڈمی اسکول سمیت خصوصی افراد کے مختلف اسکولوں کے بچے ، اساتذہ کرام اور خصوصی افراد سمیت ان کے اہل خانہ اور ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔دریں اثنا ء اسکولوں کے بچوں نے قومی نغموں کی دھنوں پر ٹیبلو پیش کئے اور قومی نغمے گا کر پاکستا ن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔ تقریب کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈمیں ملک بھر سے آئی ہوئی خصوصی افراد کی نمائندہ سماجی تنظیموں ، ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی، لٹریچر کمیٹی اور شعب�ۂ خواتین کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے تھے ،جبکہ خصوصی بچوں کی تفریح کے لیے گراؤنڈ میں جمپنگ کاسل اور مختلف اقسام کے گیمز لگائے گئے تھے۔اس موقع پر خصوصی بچوں کی جانب سے تیا ر کردہ مختلف اشیاء کو شرکا ء کے سامنے پیش کیا گیا جسے شرکاء نے خوب سراہا اور بچوں کے عزم و حوصلے کی داد دی ۔

9/28/2024 10:23:49 PM