Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ارباب اختیار مقصود قریشی اور سلیمان ودھو کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں، الطاف حسین


ارباب اختیار مقصود قریشی اور سلیمان ودھو کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں، الطاف حسین
 Posted on: 3/22/2014
ارباب اختیار مقصود قریشی اور سلیمان ودھو کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں، الطاف حسین
جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں واقعہ کے ذمہ داروں کو خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں سخت سے سخت سزا دی جائے
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقصود قریشی اور ان کے ساتھی سلیمان ودھو کو گولیاں مار کر ان کی لاشیں جلادی گئیں
اس قسم کی وحشیانہ اقدامات ملک کے کسی بھی حصے میں ہوں وہ منفی رحجانات کو فروغ دینے کا سبب بنتے ہیں
اس وقت طالبان سے مذاکرات کیے جارہے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک سے ناراض اور علیحدگی پسند رحجانات رکھنے والے افراد سے جنوبی افریقہ میں نسل پرست حکومت کے خاتمہ پر Truth and Reconciliation Commission کے طرز پر مذاکرات کیے جائیں
لندن۔۔۔22، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اورسول وعسکری اداروں کے تمام اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کی بقاء وسلامتی کی خاطر جسقم کے رہنماء بشیرقریشی شہید کے بھائی مقصود قریشی اور ان کے ساتھی سلیمان ودھوکے قتل اور ان کی لاشیں جلائے جانے کے واقعہ کی فوری طورپر غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائیں اور اس کے ذمہ دار افراد کو قرارواقعی سزا دلوائیں۔
اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میڈیارپورٹس کے مطابق مقصودقریشی اور ان کے ساتھی سلیمان ودھو کو پہلے گولیاں مارکرہلاک کیا گیا پھران کی لاشیں جلادی گئیں۔ ارباب اختیارکوسوچنا چاہیے کہ ایسا عمل کرنے والوں نے اپنے اس اقدام سے ملک کی کیاخدمت کی ہے؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس قسم کی وحشیانہ اقدامات ملک کے کسی بھی حصے میں ہوں وہ منفی رحجانات کو فروغ دینے کا سبب بنتے ہیں اوران سے عوام میں ملک سے محبت کے بجائے نفرت کے جذبات تیزی سے بڑھتے ہیں جس سے علیحدگی پسند قوتوں کو تقویت ملتی ہے ۔
جناب الطاف حسین نے مزید کہاکہ اس وقت جبکہ طالبان سے مذاکرات کیے جارہے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک سے ناراض اور علیحدگی پسند رحجانات رکھنے والے افراد اور گروپس سے اسی طرز پر مذاکرات کیے جائیں جس طرح جنوبی افریقہ میں نسل پرست حکومت کے خاتمہ پر Truth and Reconciliation Commission کے ذریعہ کیے گئے تھے ۔جناب الطاف حسین نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیا کہ وہ مقصود قریشی اور انکے ساتھی کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کی تحقیقات جوڈشیل کمیشن کے ذریعہ کرائیں اور کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں اس واقعہ کے ذمہ داروں کو خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں سخت سے سخت سزا دلوائیں۔

9/28/2024 10:27:42 PM