Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جو قومیں اپنی تاریخ فراموش کردیتی ہیں دنیا بھی ان قوموں کوفراموش کر دیتی ہے ،، احمد سلیم صدیقی


جو قومیں اپنی تاریخ فراموش کردیتی ہیں دنیا بھی ان قوموں کوفراموش کر دیتی ہے ،، احمد سلیم صدیقی
 Posted on: 3/22/2014
جو قومیں اپنی تاریخ فراموش کردیتی ہیں دنیا بھی ان قوموں کوفراموش کر دیتی ہے ،، احمد سلیم صدیقی
بزرگ اپنا قومی فرض سمجھتے ہوئے نئی نسل کوملک کے کشیدہ حالات سے نمٹنے میں رہنمائی فراہم کریں 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی کا نارتھ ناظم آباد میں عوامی رابطہ مہم کے شرکا ء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔ 22مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے کہا ہے کہ آج قوم کے نوجوانوں کی اکثریت ملک کی موجودہ صورتحال سے مایوس نظر آتی ہے او ر اس مشکل وقت میں بزرگوں کی رہنمائی ہی وہ واحد راستہ ہے جو انھیں مایوسیوں کی دلدل سے باہر نکال سکتا ہے لہٰذا بزرگ اپنی نئی نسل میں قوم کی روایتی تہذیب ، ادب و آداب اور حسن اخلاق کی تعلیمات زیادہ سے زیادہ منتقل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نارتھ ناظم آباد میں ایم کیو ایم ایلڈرز ونگ کے تحت منعقدہ عوامی رابطہ مہم کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔احمد سلیم صدیقی نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ملک کو مختلف سنگین مسائل کاسامنا رہا ہے اوران کٹھن حالات میں نوجوانوں کو بزرگوں کی رہنمائی کی نہ صرف ضرورت رہی ہے بلکہ ان کی رہنمائی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ انھوں نے بزرگوں سے درخواست کی کہ وہ حق پرستی تحریک کی جدو جہد کا اہم حصہ ہیں اور بزرگ نوجوانوں کو مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے مدد فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے بزرگوں کی تعلیمات اور اپنی تاریخ کو فراموش کردیتی ہیں دنیا بھی ان قوموں کوفراموش کر دیتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہمیشہ اپنے کارکنا ن کو بزرگوں کے احترام اور انکی خدمت کا درس دیاہے ، قائد تحریک الطاف حسین نے ایلڈرز ونگ کمیٹی تشکیل دی اوروہ بزرگوں کو اپنی جدو جہد کے بنیا دی ستونو ں میں شمار کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیوا یم پرآنے والے ہر مشکل وقت میں بزرگوں کا کلیدی کردار رہا ہے ۔ انھوں نے علاقے کے لوگوں سے کہا کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کے نظریے کو گھر گھر پہنچائیں او ر اپنے گلی محلوں کی حفاظت کے لیے علاقے کے افراد پر مشتمل محلہ کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ دہشتگرد وں اور جرائم پیشہ افراد سے اپنے گھروں کو محفوظ بنا سکیں ۔ احمد سلیم صدیقی نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے نارتھ ناظم آباد کے بزرگ افراد اور عوام کا عوامی رابطہ مہم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی مرکزی ایلڈرز ونگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج سید ضمیر الحق و اراکین ، نارتھ ناظم آبا د ایلڈرز ونگ کے انچارج محمود وسیکٹر کمیٹی کے اراکین ، علاقہ معززین ، شعرا ء ، قلمکار اور مختلف یونٹس اور سیکٹر ز سے تعلق رکھنے والے بزرگ کارکنان کی بڑی تعداد موجودتھی ۔

9/28/2024 10:26:28 PM