Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ابراہیم حیدری میں اسکول کی چھت سے توازن کھو کر نوجوان کے گرنے کے حادثہ میں طالب بچی مصباح کے جاں بحق اور طالب علم بچے محمد احمد کے زخمی ہونے پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی وقار شاہ کا اظہار تعزیت


ابراہیم حیدری میں اسکول کی چھت سے توازن کھو کر نوجوان کے گرنے کے حادثہ میں طالب بچی مصباح کے جاں بحق اور طالب علم بچے محمد احمد کے زخمی ہونے پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی وقار شاہ کا اظہار تعزیت
 Posted on: 3/21/2014
ابراہیم حیدری میں اسکول کی چھت سے توازن کھو کر نوجوان کے گرنے کے حادثہ میں طالب بچی مصباح کے جاں بحق اور طالب علم بچے محمد احمد کے زخمی ہونے پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی وقار شاہ کا اظہار تعزیت
حادثہ غفلت اور لاپروائی سے رونما ہوا ہے اور اسکول کی عمارت کے نزدیک سے الیکٹرک پول کے کنڈوں کا گزرنا اس المناک حادثہ کا سبب ہے ، سید وقار شاہ 
جاں بحق بچی کے لواحقین کو کے ای ایس سی معاوضہ ادا کرے اور زخمی بچے کے علاج و معالجہ کے اخراجات اٹھائے ، سید وقار شاہ کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔21، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی سیدوقار شاہ نے ابراہیم حیدری کے علی اکبر شاہ گوٹھ میں واقع پرائیویٹ اسکول کی عمارت کے ساتھ گزرنے والے الیکٹرک پول کے کنڈے ہٹاتے ہوئے اپنا توازن کھو کرنوجوان کے اسکول کی چھت سے کمرے میں گرنے کے حادثہ اور اس کے نتیجے میں ایک بچی مصباح کے جاں بحق اور طالب علم بچے محمد احمد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ افسوسناک حادثہ غفلت اور لاپروائی سے رونما ہوا ہے اور اسکول کی عمارت کے نزدیک سے الیکٹرک پول کے کنڈوں کا گزرنا اس المناک حادثہ کا سبب ہے ۔انہوں نے کے ای ایس سی سے مطالبہ کیا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالی بچی کے لواحقین کو معاوضہ دیاجائے اور زخمی طالب علم بچے محمد علی کے علاج و معالجہ کے اخراجات برداشت کرے ۔ سید وقار شاہ نے حادثہ میں میں جاں بحق ہونے والی طالب علم بچی مصباح کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمی طالب علم بچے محمد احمد کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے ۔ 

9/28/2024 10:22:38 PM