Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جسقم رہنماؤں کو گاڑی سمیت جلانے کے سفاکانہ واقعہ پر رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار اور اشفاق منگی کے جئے سندھ قومی محاذ کے رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطے


جسقم رہنماؤں کو گاڑی سمیت جلانے کے سفاکانہ واقعہ پر رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار اور اشفاق منگی کے جئے سندھ قومی محاذ کے رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطے
 Posted on: 3/21/2014
جسقم رہنماؤں کو گاڑی سمیت جلانے کے سفاکانہ واقعہ پر رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار اور اشفاق منگی کے جئے سندھ قومی محاذ کے رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطے 
ڈاکٹر فاروق ستار اور اشفاق منگی نے چیئرمین صنعان قریشی ، وائس چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی ، ڈاکٹر آصف بالادی ، عبد الواحد آریسر اور ڈاکٹر میر عالم مری سے جسقم رہنماؤں کے بہیمانہ قتل پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا 
جو درندہ صفت واقعہ میں ملوث ہیں وہ سندھ میں یکجہتی کی فضاء کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ، ڈاکٹر فاروق ستار اور اشفاق منگی کی بات چیت 
جسقم رہنماؤں کے بہیمانہ قتل کی واردات ظلم اور سفاکیت کی ایک اور مثال ہے ، ڈاکٹر فاروق ستاراور اشفاق منگی 
کراچی ۔۔۔21، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستاراور رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے جئے سندھ قومی محاذ کے سابق چیئرمین بشیر خان قریشی مرحوم کے بھائی مقصود قریشی اور ان کے ساتھی سلمان ودھو کو گاڑی سمیت زندہ جلا کر قتل کرنے کے سفاکانہ واقعہ پر جسقم کے مرکزی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بہیمانہ قتل کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین صنعان قریشی ، وائس چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی ، مرکزی ذمہ داران ڈاکٹر آصف بالادی ،عبد الواحد آریسر اورڈاکٹر میر عالم مری سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون پر بات کی اور جسقم رہنماؤں کے سفاکانہ قتل کی واردات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور اشفاق منگی نے جسقم رہنماؤں سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جسقم رہنماؤں کے بہیمانہ قتل کی واردات ظلم اور سفاکیت کی ایک اور مثال ہے اور اس میں جو درندہ صفت عناصر ملوث ہیں وہ سندھ میں یکجہتی کی فضا ء کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی تحریک سے وابستہ اور سندھ دھرتی سے پیار کرنے والوں کے بہیمانہ قتل کا سلسلہ نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ ملک بھر کے محب وطن ، انسانیت اور قانون پسند حلقوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور اشفاق منگی نے جسقم رہنماؤں سے مقصود قریشی اور ان کے ساتھ سلمان ودھو کے بہیمانہ قتل پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑ ی میں قائد تحریک جناب الطاف حسین سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)

9/28/2024 10:26:53 PM