Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جئے سندھ قومی محاذ کے سابق چیئرمین بشیر قریشی مرحوم کے بھائی اور جسقم کے مرکزی رہنما مقصود قریشی اور سلمان دودو کی بھریا روڈ سے جلی ہوئی گاڑی سمیت جھلسی ہوئی لاشیں ملنے کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت

 Posted on: 3/21/2014

جسقم کے رہنماؤں کے قتل کے واردات سندھ کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ، رابطہ کمیٹی 
قتل کے واقعہ کی فی الفور اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اور ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی 
مقتولین کے سوگوار لواحقین ، جسقم کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت 
کراچی ۔۔۔21، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جئے سندھ قومی محاذ کے سابق چیئرمین بشیر قریشی مرحوم کے بھائی اور جسقم کے مرکزی رہنما مقصود قریشی اور سلمان دودو کی نوابشاہ بھریاروڈ سے جلی ہوئی گاڑی سمیت جھلسی ہوئی لاشیں ملنے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بہیمانہ قتل کی اس واردات کو سندھ کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی ساز ش قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ جسقم کے رہنما مقصود قریشی اور سلمان دودو کی جلی ہوئی گاڑی سمیت جھلسی ہوئی مسخ شدہ لاشیں ملنے کے واقعہ کی فی الفور اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اور بہیمانہ قتل کی اس واردات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے مقصود قریشی اور سلمان دودو کے بہیمانہ قتل پر مقتولین کے سوگوار لواحقین سمیت جسقم کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر تلقین کی اور ددعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)

9/28/2024 10:25:22 PM